الرجی کا علاج
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23810
سوال: آج سے 2سال پہلے نزلہ ہوا۔ اس کے بعد سارے جسم پر سرخ سرخ نشانات پڑ گئے ، ہونٹ نیلے ہو گئے۔ ڈاکٹروں نے اس کو الرجی قرار دیا اور کہا کہ یہ لا علاج مرض ہے۔ یکایک یہ مرض ختم ہو گیا اور نشانات بھی مٹ گئے مگر 3ماہ پہلے یہ مرض پھر عود کر آیا ہے۔بدن پر خارش ہوتی ہے اور شام ہوتے ہی سارے جسم پر سرخ رنگ کے نشانات پڑ جاتے ہیں اور ان میں جلن ہوتی ہے۔ رات بھر یہ تکلیف رہتی ہے ۔ صبح کو خود بخود ختم ہوتی ہے۔ البتہ آنکھوں، پلکوں، ہاتھوں، پیروں اور انگلیوں میں اذیت ناک خارش ہوجاتی ہے۔
جواب: مرض جس قدر پیچیدہ اور شدید ہے اس کا علاج اتنا ہی سہل اور آسان ہے۔ سونف صاف کر کے رکھ لیجئے۔ صبح، دوپہر ، شام کھانے کے بعد چار چار ماشہ یعنی ہتھیلی بھر کر پھانک لیا کیجئے اور اس کے بعد نیم گرم پانی پی لیجئے۔ نیم گرم پانی پینا اپنا معمول بنا لیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 21 تا 22
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔