اعصاب کی کمزوری
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=7299
اعصابی کمزوری کی وجوہات بہت ہیں مثلاً مستقل الجھن ، بیزاری، دماغی کشاکش ، بہت زیادہ دماغی تکان ، نیند کی کمی ، نظام ہضم کا مستقل خراب رہنا ، فضا اور ماحول کا تکدر ، خوف اور دہشت ، روحانی اقدار سے انحراف ، قناعت کا نہ ہونا، شک، وسوسہ اور عدم تحفظ کا احساس وغیرہ وغیرہ۔
سب سے پہلے یہ ضروری ہے کہ انسان اپنے اندر قناعت پیدا کرے اور اپنے معاملات کو اللہ تعالیٰ پر چھوڑنے کی عادت ڈالے۔ اللہ تعالیٰ پر معاملات چھوڑنے سے مراد یہ نہیں کہ آدمی ہاتھ پیر چھوڑ کر بیٹھ جائے۔ صحیح طرزِ فکر یہ ہے کہ آدمی وظیفہ ٔ اعضاء پورا کرنے کے بعد نتیجہ اللہ تعالیٰ کے اوپر چھوڑ دے اور بطور علاج صرف ایک گھونٹ پانی پر ایک مرتبہ اَلْرَّضَاعَتْ عَمَا نَوِیْلْ پڑھکر پانی پر دم کر کے صبح نہار منہ پیا جائے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 32 تا 32
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔