استغفار
مکمل کتاب : محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=19316
حضرت یونسؑ نے پھر بارگاہ الٰہی میں سجدہ ریز ہو کر توبہ استغفار کی۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو حکم دیا کہ دوبارہ اپنی قوم کی ہدایت و رہبری کے لئے نینوا جاؤ۔ حضرت یونسؑ اپنی قوم میں پہنچے تو اہل نینوا نے آپ کا پرجوش استقبال کیا اور پوری قوم آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اللہ کی وحدانیت پر ایمان لے آئی۔
’’اس کے بعد ہم نے اسے ایک لاکھ یا اس سے زائد لوگوں کی طرف بھیجا اور وہ ایمان لائے اور ہم نے ایک وقت خاص تک انہیں باقی رکھا۔‘‘
(سورۃ الصٰفٰت: ۱۴۷۔۱۴۸)
آپ کی زوجہ اور بچے جو دوران سفر آپ سے جدا ہو گئے تھے آپ کو واپس مل گئے۔ آپ نے بقیہ عمر نینوا میں گزاری اور موصل کے قریب دفن ہوئے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 235 تا 235
محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔