اختلاجِ قلب
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=7262
اختلاجِ قلب دل کی کمزوری کی وجہ سے ہو ، عام جسمانی کمزوری کی وجہ سے، بلڈ پریشر ، پیہم صدمات یا تیز ادویات کے استعمال کی بنا پر ہو سب کا علاج ایک ہے لیکن طریقہ مختلف ہے۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
یَا حَییُّ قَبْلَ کُلِّ شَیءِِ یَا حَییُّ بَعْدَ کُلِّ شَیءِِ
تین مرتبہ پڑھکر پانی پر دم کر کے پلائیں۔
صدمہ کی وجہ سے اگر اختلاج کی کیفیت مستقل ہو گئی ہے تو اس عمل کو کاغذ پر لکھکر شہد میں ڈالدیں اور یہ شہد مریض دن میں کم از کم تین بار استعمال کرے۔
ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے ہو تو صبح کے وقت نہار منہ چینی کے شربت پر دم کر کے پئیں۔
لو بلڈ پریشر کی وجہ سے ہو تو نمک پر دم کر کے ایک شیشی میں رکھ لیں اور کھانا کھاتے وقت یہ نمک چھڑک کر کھائیں۔
اگر ایسے حالات نہ ہو ں کہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اختلاج ِ قلب کی وجہ کیا ہے تو ایک بڑے کاغذ پر موٹے قلم سے بہت خوشخط اللہ لکھیں اور اس کاغذ کو کسی گتے پر چپکا دیں۔ رات کو سونے سے پہلے اس گتے کو ایسی جگہ رکھیں جہاں کوئی اور شخص نہ ہو۔گہری نگاہ سے اسم اللہ پر نظر جمائیں اور آنکھیں بند کر کے یہ تصور کریں کہ اللہ کا نور بارش کی طرح ہمارے اوپر نازل ہو رہا ہے تقریباً دس منٹ بعد آنکھیں کھولدیں اور بات کئے بغیر سو جائیں۔ چند دن کے اس عمل سے اختلاج قلب کی تکلیف اللہ کے کر م سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 28 تا 29
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔