آواز تخلیق کی ابتدا ہے

مکمل کتاب : محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم

مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=18733

دیکھا جائے تو قدرت نے ہمارے مشاہداتی یقین کی تسکین کے پورے پورے مواقع فراہم کر دیئے ہیں، سمندر کی صورت میں آواز کی لہروں کا سسٹم ہمارے سامنے ہے۔ سطح سمندر پر موجیں ایک کنارے سے دوسرے کنارے پر تو اتر کے ساتھ سفر کرتی ہیں۔ ان لہروں کے مدوجزر میں جب ہوا کی قوت شامل ہو جاتی ہے تو طغیانی کی صورت میں ساحل سمندر پر موجوں کی آواز میں دوسری آوازیں ڈوب جاتی ہیں، سطح سمندر میں جتنا شور ہے سمندر کی گہرائی میں اتنی ہی خاموشی ہے، آواز کی لہریں گہرائی سے ابھر کر سطح سمندر پر اپنا مظاہرہ کرتی ہیں ، گہرائی میں آواز کو چونکہ ہماری سماعت سن نہیں سکتی اس لئے ہم اسے خاموش آواز کہہ دیتے ہیں، سطح پر آ کر جب آواز کی لہریں ٹوٹ کر بکھرتی ہیں تو ہماری سماعت میں یہ لہریں داخل ہو جاتی ہیں، ہو سکتا ہے کہ سائنس دان جس تھیوری کو Big Bangکہتے ہیں وہ ان کے لاشعور کی آواز ہو اور ان کے لاشعور نے ’’کن‘‘ کی نشاندہی کی ہو۔

’’کن‘‘ کی آواز مخفی آواز ہے، یہ مخفی آواز جب کائنات کے نقطے میں داخل ہوئی تو کائنات کے ذرے ذرے میں زندگی بن کر سما گئی، ہر زون میں آواز کی لہریں اپنی مخصوص مقداروں اور فریکوئنسی کے ساتھ کام کر رہی ہیں، کائنات کا پورا سسٹم اطلاعات پر کام کر رہا ہے اور اطلاعات کی ترسیل ’’کن‘‘ پر ہو رہی ہے۔ یہی اطلاعات شعور میں داخل ہو کر حواس بنتی ہیں، اطلاعات لہروں کا مجموعہ ہیں، آواز سریلی ہویا کرخت لہروں کے تانے بانے پر نقش ہوتی ہے۔ اطلاعات لاشعور یا غیب سے انفرادی شعور میں آتی ہیں۔ چنگھاڑ یا صور آواز کی ایسی لہر ہے جو انفرادی شعور کی سکت سے زیادہ ہے، زیادہ کرخت آواز چنگھاڑ بن جاتی ہے، چنگھاڑ آواز کی ایسی لہروں کا مجموعہ ہے جو زندگی میں کام کرنے والی لہروں کو درہم برہم کر دیتی ہے، شعور بکھر جاتا ہے، آدمی بھس کی طرح ہو جاتا ہے جب لہری نظام ٹوٹ جاتا ہے تو زندگی موت میں تبدیل ہو جاتی ہے، چنگھاڑ آواز کی ایسی لہر ہے جو سماعت کے سسٹم کو توڑ دیتی ہے، سسٹم کا ٹوٹنا حواس کا ٹوٹنا ہے۔ عام حالات میں دیکھا گیا ہے کہ ’’دھماکہ‘‘ سے سماعت ختم ہو جاتی ہے، کان کے پردے پھٹ جاتے ہیں۔

ایسے ایٹم بم بن گئے ہیں کہ بم کے دھماکہ سے ہزاروں لوگ مر جاتے ہیں اور پہاڑ دھواں بن جاتے ہیں، دھماکوں سے دیو ہیکل پہاڑوں میں شگاف ڈال دیئے جاتے ہیں، آواز جہاں خوشی کا ذریعہ ہے، آواز پریشانی اور تکلیف کا باعث ہوتی ہے خلاء میں ایک جال ہے جو گراف سے بنا ہوا ہے اس گراف میں شمال، جنوب، مشرق، مغرب لہریں اس جال میں دوڑتی رہتی ہیں یہی لہریں ہماری آواز کو ایک دوسرے تک پہنچاتی رہتی ہیں کسی بھی قسم کی حرکت Movementسے ہوا میں تھرتھراہٹ یا ارتعاشی لہریں پیدا ہو جاتی ہیں اور انہیں لہروں سے آواز بنتی ہے، ابلتے ہوئے چشمے، گرتے ہوئے آبشار، چھم چھم کرتی ہوئی بوندیں، بادلوں کی گرج، بجلی کی کڑک، زمین کی سوندھی خوشبو، سر سر کرتے ہوئے پتے، اڑتے ہوئے پرندے، زمین پر چلنے پھرنے والے جانور اور خود انسان اور انسان کی بنائی ہوئی لاتعداد مشینیں سب ہی آواز کے ماخذ ہیں۔

کہیں بھی کوئی حرکت رونما ہوتی ہے تو ہوا کے سالمے متحرک ہو کر آواز پیدا کرتے ہیں۔ ہم جب چٹکی بجاتے ہیں تو ہماری انگلیوں سے صوتی سالمے نکل کر ہوا میں ارتعاش پیدا کر دیتے ہیں، دکھائی نہ دینے والی یہ ارتعاشی کیفیت ہمارے کانوں کو سگنل دیتی ہے اور دماغ اس آواز کو قبول کر لیتا ہے، انسانی کان ہر آواز نہیں سن سکتے۔ ایک عام آدمی کے کان صرف مخصوص فریکوئنسی کی آوازیں سن سکتے ہیں، انسانی سماعت سے باہر کی آوازوں کو سائنسدان خاموش آوازیں Ultrasonicکہتے ہیں۔

’موج‘ مخصوص فاصلے کو اوپر نیچے حرکت کرتے ہوئے طے کرتی ہے، یہ طول موج کہلاتا ہے، طول موج میں ایک حرکت اوپر کی طرف ہوتی ہے جسے فراز کہتے ہیں اور ایک حرکت نیچے کی طرف ہوتی ہے جو نشیب کہلاتا ہے۔

ایک مرتبہ نیچے اور ایک مرتبہ اوپر(نشیب وفراز) دونوں حرکتیں مل کر ایک چکر (Cycle) پورا کرتی ہیں اور ایک سیکنڈ میں کسی موج کے جتنے سائیکل گزر جاتے ہیں وہ موج کی فریکوئنسی کہلاتی ہے، طول موج زیادہ ہو تو فریکوئنسی کم ہوتی ہے جب کہ طول موج کم ہونے کی صورت میں فریکوئنسی زیادہ ہوتی ہے۔

* تالاب میں جب پتھر پھینکا جاتا ہے تو پانی کی سطح پر موجیں پیدا ہوتی ہیں جو پتھر کے گرنے کے مقام سے تالاب کے کناروں کی طرف حرکت کرتی ہیں، تالاب کی سطح پر اگر کوئی پتہ ہو اور اس کی حرکت کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہو گا کہ پتہ اپنی اصل پوزیشن پر رہتے ہوئے اوپر نیچے حرکت کر رہا ہے۔ پتے کی اوپر نیچے حرکت پانی کی سطح پر پیدا ہونے والی موجوں کی طول موج ہے یعنی دو مسلسل فرازوں یا مسلسل نشیبوں کا درمیانی فاصلہ طول موج کہلاتا ہے اور کسی واسطہ کے ایک نقطہ سے ایک سیکنڈ میں گزرنے والے نشیبوں اور فرازوں کی تعداد موج کی فریکوئنسی کہلاتی ہے، چمگاڈر رات کی تاریکی میں اڑتے ہوئے مسلسل ایسی آوازیں نکالتا ہے جنہیں انسانی کان سننے سے قاصر ہیں۔ جب یہ خاموش آوازیں ارد گرد کی چیزوں سے ٹکرا کر واپس چمگاڈر کے کانوں تک پہنچتی ہیں تو وہ پتہ لگا لیتا ہے کہ ارد گرد کیا کچھ موجود ہے۔ اس طرح وہ اپنی آواز اور سماعت کی مدد سے دیوار، درختوں، انسانوں، جانوروں اور دیگر اشیاء کو پہچان لیتا ہے لیکن انسانی سماعت کی حد سے بہت زیادہ فریکوئنسی ہونے کی وجہ سے ہم یہ آوازیں نہیں سنتے۔ ایسی آوازوں کو سائنسدان ’’الٹراسانک‘‘ آوازیں کہتے ہیں۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 115 تا 117

محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم کے مضامین :

پیش لفظ اظہار تشکّر 1 - حضرت آدم علیہ السّلام 1.1 - قرآن كريم ميں حضرت آدمؑ کا نام 1.2 - آدم و حوا جنت میں 1.3 - حضرت آدم ؑ کے قصے میں حکمت 1.4 - ذیلی تخلیقات 1.5 - مابعد النفسیات 1.6 - مذاہب عالم 1.7 - قانون 1.8 - حضرت حواؑ کی تخلیق 1.9 - مونث، مذکر کا تخلیقی راز 1.10 - ہابیل و قابیل 2 - حضرت ادریس علیہ السلام 2.1 - ٹاؤن پلاننگ 2.2 - ناپ تول کا نظام 2.3 - انبیاء کی خصوصیات 2.4 - تین طبقات 2.5 - حنوک کی انگوٹھی 2.6 - حکمت 2.7 - زمین ہماری ماں ہے 2.8 - تسخیر کائنات 3 - حضرت نوح علیہ السلام 3.1 - پانچ بت 3.2 - نادار کمزور لوگ 3.3 - بے وفا بیوی 3.4 - ساڑھے نو سو سال 3.5 - نوح کی کشتی 3.6 - نوحؑ کا بیٹا 3.7 - چالیس دن بارش برستی رہی 3.8 - ابو البشر ثانی 3.9 - عظیم طوفان 3.10 - صائبین 3.11 - صحیفۂ وید 3.12 - زمین کے طبقات 3.13 - زرپرستی کا جال 3.14 - حکمت 3.15 - برف پگھل رہی ہے 3.16 - بلیک ہول 3.17 - زمین کی فریاد 3.18 - نصیحت 4 - حضرت ہود علیہ السلام 4.1 - قوم عاد 4.2 - مغرور اور سرکش 4.3 - اللہ کی پکڑ 4.4 - اولاد، باغ اور چشمے 4.5 - سخت سرزنش 4.6 - دلیل 4.7 - حیات و ممات پر کس طرح یقین کریں؟ 4.8 - ظلم کا پنجہ 4.9 - شداد کی جنت 4.10 - شداد کی دعا 4.11 - حکمت 4.12 - گرد باد (Twister Tornado) 4.13 - شہاب ثاقب 5 - حضرت صالح علیہ السلام 5.1 - شاہی محل 5.2 - سرداران قوم 5.3 - اللہ کی نشانی 5.4 - خوشحال طبقہ 5.5 - وعدہ خلاف قوم 5.6 - قتل کا منصوبہ 5.7 - بجلی کا عذاب 5.8 - العلاء اور الحجر 5.9 - آواز تخلیق کی ابتدا ہے 5.10 - الٹرا سانک آوازیں 5.11 - آتش فشانی زلزلے 5.12 - حکمت 5.13 - روحانی انسان 5.14 - ماورائی ذہن 5.15 - رحم میں بچہ 5.16 - حادثے کیوں پیش آتے ہیں؟ 6 - حضرت ابراہیم علیہ ا؛لسلام 6.1 - رات کی تاریکی 6.2 - باپ بیٹے میں سوال و جواب 6.3 - ہیکل میں بڑا بٹ 6.4 - حضرت ہاجرہ ؒ 6.5 - حضرت لوطؑ 6.6 - اشموئیل 6.7 - وادی ام القریٰ 6.8 - زم زم 6.9 - امت مسلمہ کے لئے یادگار عمل 6.10 - بیت اللہ کی تعمیر کا حکم 6.11 - حضرت اسحٰق کی پیدائش 6.12 - مکفیلہ 6.13 - حکمت 6.14 - انسان کے اندر انسان 6.15 - کیفیات کا ریکارڈ 6.16 - تجدید زندگی 6.17 - نیند آدھی زندگی ہے 6.18 - علم الیقین، عین الیقین، حق الیقین 6.19 - آئینہ کی مثال 6.20 - چار پرندے 6.21 - قلب کی نگاہ 6.22 - اعلیٰ اور اسفل حواس 7 - حضرت اسمٰعیل علیہ السلام 7.1 - صفاء مروہ 7.2 - حضرت ابراہیمؑ کا خواب 7.3 - خانہ کعبہ کی تعمیر 7.4 - حضرت اسمٰعیلؑ کی شادیاں 7.5 - حکمت 7.6 - خواب کی حقیقت 7.7 - خواب اور بیداری کے حواس 8 - حضرت لوط علیہ السلام 8.1 - وہ عذاب کہاں ہے 8.2 - آگ کی بارش 8.3 - ایڈز 8.4 - حکمت 8.5 - طرز فکر 8.6 - ملک الموت سے دوستی 9 - حضرت اسحٰق علیہ السلام 9.1 - حکمت 10 - حضرت یعقوب علیہ السلام 10.1 - حضرت یعقوبؑ کے بارہ بیٹے 10.2 - حکمت 10.3 - استغنا کی تعریف 11 - حضرت یوسف علیہ السلام 11.1 - گیارہ ستارے، سورج اور چاند 11.2 - مصری تہذیب 11.3 - حواس باختگی 11.4 - دو قیدیوں کے خواب 11.5 - بادشاہ کا خواب 11.6 - قحط سالی سے بچنے کی منصوبہ بندی 11.7 - تقسیم اجناس 11.8 - شاہی پیالے کی تلاش 11.9 - راز کھل گیا 11.10 - یوسفؑ کا پیراہن 11.11 - حکمت 11.12 - زماں و مکاں کی نفی 11.13 - خواب کی تعبیر کا علم 11.14 - اہرام 11.15 - تحقیقاتی ٹیم 11.16 - مخصوص بناوٹ و زاویہ 11.17 - نفسیاتی اور روحانی تجربات 11.18 - خلا لہروں کا مجموعہ ہے 11.19 - طولانی اور محوری گردش 11.20 - سابقہ دور میں سائنس زیادہ ترقی یافتہ تھی 11.21 - علم سیارگان 12 - اصحاب کہف 12.1 - تین سوال 12.2 - مسیحی روایات کا خلاصہ 12.3 - دقیانوس 12.4 - کوتوال شہر 12.5 - اصحاب کہف کے نام 12.6 - حکمت 13 - حضرت شعیب علیہ السلام 13.1 - محدود حواس کا قانون 13.2 - توحیدی مشن 13.3 - حکمت 13.4 - دولت کے پجاری 13.5 - مفلس کی خصوصیات 13.6 - ناپ تول میں کمی 14 - حضرت یونس علیہ السلام 14.1 - یوناہ 14.2 - قیدی اسرائیل 14.3 - ٹاٹ کا لباس 14.4 - مچھلی کا پیٹ 14.5 - سایہ دار درخت 14.6 - دیمک 14.7 - استغفار 14.8 - حکمت 14.9 - بھاگے ہوئے غلام 15 - حضرت ایوب علیہ السلام 15.1 - شیطان کا حیلہ 15.2 - صبر و شکر 15.3 - زوجہ محترمہ پر اللہ کا انعام 15.4 - معجزہ 15.5 - پانی میں جوانی 15.6 - صبر اللہ کا نور ہے 15.7 - حکمت 15.۸ - صبر کے معنی 15.۹ - اللہ صاحب اقتدار ہے 16 - حضرت موسیٰ علیہ السلام 16.1 - آیا کا انتظام 16.2 - بیگار 16.3 - بہادری اور شرافت 16.4 - لاٹھی 16.5 - مغرور فرعون 16.6 - جادوگر 16.7 - ہجرت 16.8 - بارہ چشمے 16.9 - سامری 16.10 - باپ، بیٹے اور بھائی کا قتل 16.11 - پست حوصلے 16.12 - گائے کی حرمت 16.13 - مجمع البحرین 16.14 - سوال نہ کیا جائے 16.15 - ملک الموت 16.16 - حکمت 16.17 - لہروں کا تانا بانا 16.18 - رحمانی طرز فکر، شیطانی طرز فکر 16.19 - حرص و لالچ 16.20 - قانون 16.21 - مادہ روشنی ہے 16.22 - ارتقاء 16.23 - ایجادات کا ذہن 16.24 - انرجی کا بہاؤ 17 - حضرت سموئیل علیہ السلام 17.1 - اشدود قوم 17.2 - سموئیلؑ کا قوم سے خطاب 17.3 - حکمت 18 - حضرت ہارون علیہ السلام 18.1 - سرکشی اور عذاب 18.2 - سامری کی فتنہ انگیزی 18.3 - حکمت 19 - حضرت الیاس علیہ السلام 19.1 - اندوہناک صورتحال 19.2 - جان کی دشمن ملکہ
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)