آنکھ کا نرسنگھا
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=7226
اس مرض میں آنکھ کے اوپر ایک جھلی آجاتی ہے اور نظر اس جھلی میں دب جاتی ہے۔ وجہ ایک خاص قسم کی گیس ہوتی ہے ۔ پہلے یہ گیس دماغ پر اثر انداز ہوتی ہے اور اس کے بعد آنکھ کے اوپر اثر کرتی ہے۔ دراصل یہ گیس ہی جھلّی بنکر آنکھ کے اوپر پردہ بن جاتی ہے۔
اسٹین لیس اسٹیل کا ایک پیالہ اور ایک نئی چھری لیجئے ۔ پیالہ میں ڈسٹلڈ واٹر یا گھر میں پکا یاہوا ٹھنڈا پانی بھر دیں۔ ہاتھ دھو کر اور کُلی کر کے تین مرتبہ اَلْحَیُ الْقَیُّومُ وَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ یَا رَحِیْمُ یَا اَللّٰہُ یَا مُرِیْدُ یَا رَحِیْمُ یَا اَللّٰہُ یَا مُرِیْدُ یَا رَحِیْمُ یَا اَللّٰہُ یَا مُرِیْدُ پڑھکر ایک پھونک پانی پر ماریں اور دوسری پھونک چھری پر۔ اب چھری سے پانی کو کاٹیں یعنی ایک منٹ تک پانی میں کراس (X) بناتے رہیں۔ دوبارہ پھر تین مرتبہ پڑھ کر پانی اور چھری پر دم کریں اور پانی کو ایک منٹ تک کاٹیں۔ اسی طرح تیسری مرتبہ بھی یہی عمل دُھرائیں ۔ یہ پانی دو۲ دو۲ اونس ہر چارگھنٹہ کے بعد پلائیں۔ اسی طرح کہ سورج طلوع ہونے کے بعد سے عشاء تک یہ پانی پورا ہو جائے۔علاج میں مدت درکار ہے مگر بفضلہ تعالیٰ کامیابی یقینی ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 23 تا 24
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔