آنکھوں کے سامنے خون تیرتا ہو ا نظر آنا
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=7235
یہ مرض جو دماغ کے ریشوں میں پانی بھر جانے سے لا حق ہوتا ہے۔ اس کے لئے دوا اور دُعا یہ ہے۔
دکھنی مرچ ایک چھٹانک اور چینی ایک چھٹانک ۔ دونوں کو صاف ہاون دستہ میں باریک سفوف کرلیا جائے ۔ چھ ۶ ماشہ روزانہ سوتے وقت تازہ پانی کے ساتھ کم از کم بیس روز استعمال کریں اور ساتھ ساتھ اَلْرَّضَاعَتْ عَمَا نَوِیْلْ سفید چینی کی کی تین پلیٹوں پر لکھ کر صبح، شام اور رات کو ایک ایک پلیٹ پانی سے دھوکر پئیں۔
پلیٹ لکھنے کا طریقہ یہ ہے:۔ پاک صاف سفید چینی یا بلور کی تین پلیٹیں سامنے رکھ کر ، گیارہ مرتبہ یَاحَفِیظُ پڑھکر تینوں پلیٹوں پر دم کریں۔ پھر گیارہ مرتبہ یَا شَافِیْ پڑھ کر تینوں پلیٹوں پر دم کریں، تیسری بار یَا کَافِیُ پڑھکر پلیٹوں پر دم کریں ۔ اور زعفران کو عرقِ گلاب میں حل کر کے یا زردہ کا رنگ عرق ِ گلاب میں گھو لکر اس روشنائی سے پلیٹوں کے اوپر مندرجہ بالا عبارت لکھی جائے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 25 تا 25
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔