آدھے جسم میں درد
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24031
سوال: روحانی ڈائجسٹ ہمیں اور ہمارے گھر والوں کو بہت پسند ہے اور ہم سب آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ لوگوں کو سیدھی راہ دکھا رہے ہیں۔ میں آپ کو ایک بار پھر زحمت دے رہی ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ میری امی جان مستقل بیمار رہتی ہیں۔ ایک بیماری چھوٹتی ہے تو دوسری لگ جاتی ہے۔ انہیں سر میں اکثر درد رہتا ہے۔ کبھی کبھی آدھے سر سے لے کر پورے آدھے جسم میں نہایت تکلیف دہ درد ہوتا ہے۔ یہ درد دائیں طرف زیادہ ہوتا ہے۔ امی کے مزاج میں غصہ بھی زیادہ ہے۔ طبیعت خراب ہو تو خاص کر بہت پریشان ہو جاتی ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کوئی علاج بتا دیں جس سے میری امی کو مستقل سر درد سے نجات مل جائے۔
جواب: ایک سوتی رومال پر
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
رَضَیْنَا بِاالْقَضَیْنَا فَاتُؤا بُرھَانَ اَلْفَ مَرَّۃٍ
پڑھ کر پھونک ماریں اور گرہ لگا دیں۔ یہ رومال سر میں اس طرح باندھیں کہ گرہ کنپٹی کے اوپر آ جائے۔ یہ رومال صبح سویرے باندھ کر رات کو سونے سے پہلے چند منٹ کے لئے کھول دیں اور پھر باندھ لیں اور کئی روز تک یہ سلسلہ جاری رکھیں۔ وضو یا غسل کرتے وقت رومال کھول لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اس علاج سے آپ کی امی کو سر درد سے نجات مل جائے گی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 35 تا 35
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔