ہسٹریا
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=9123
شدت ِ مرض میں مندرجہ ذیل تعویذ زرد روشنائی سےلکھ کر بتی بنا لیں اس کاغذ کی بتی کو روئی میں لپیٹ کر فلیتہ بنا کر گھی یا زیتون کے تیل میں ایسی جگہ جلائیں جہاں مريضہ کو دھواں لگے۔
فرائی پان میں تھوڑی سی چینی ڈالکر آگ پر رکھ دیا جائے ۔ دھیان رہے کہ چینی جلنے نہ پائے۔ جب براؤن رنگ ہو جائے تو نیچے اتار کر آدھی پیالی پانی اس میں ڈالکر تعویذ کو دھو لیا جائے ۔ ایک ایک کر کے گیارہ تعویذ متواتر گیارہ روز پلائیں اور دھلے ہوئے تعویذ کا کاغذ جلادیں۔ کھانوں میں عام طور سے جتنا نمک کھایا جاتا ہے اس میں تین چوتھائی کمی کر دی جائے اور بازار کا پسا ہوا نمک ہر گز استعمال نہ کیا جائے۔ لاہوری ثابت نمک گھر میں پیس کر استعمال کریں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 105 تا 106
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔