چمگاڈر
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24700
سوال: میں آج سے ڈھائی سال پہلے انڈیا گئی وہاں ہمارے خالو کا انتقال ہو گیا۔ وہ بیمار تھے اور مرنے سے چار پانچ دن پہلے انہیں چمگاڈر سے بہت خوف آتا تھا۔ اس دن سے مجھ پر ہر وقت خوف مسلط رہتا ہے۔ اور میں پریشان رہتی ہوں۔ ایسا لگتا ہے کہ اگلے لمحے مر جاؤں گی۔ جب بھی کہیں قبرستان یا کوئی گاڑی دیکھتی ہوں تو خیال آتا ہے کہ میں مرنے والی ہوں۔ اورمیرا جنازہ اسی گاڑی میں جائے گا۔ ہر وقت فوت شدہ لوگوں کا خیال رہتا ہے کہ جس طرح وہ شخص مرا تھا میں بھی اسی طرح مر جاؤں گی۔ میں سارا سارا دن پریشان رہتی ہوں اور نیند بھی ٹھیک طرح سے نہیں آتی۔ بہت دبلی ہو گئی ہوں اور ذہن نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔
جواب: دن رات میں زیادہ وقت اندھیرے میں گزاریئے یعنی نیند کے دورانیہ کے علاوہ بھی جس جگہ رہیں وہاں اندھیرا ہونا چاہئے۔ حتیٰ الامکان اس بات کی کوشش کیجئے۔ کسی ضرورت سے روشنی میں جانا پڑ جائے تو کوئی حرج نہیں۔ اندھیرے میں جتنا زیادہ ہو سکے یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ کا ورد کریں۔ انشاء اللہ پندرہ دن میں ذہن خوف اور موت کے احساس سے نجات حاصل کر لے گا۔ اگر غذا میں نمک کا استعمال کم کر دیا جائے تو بہت جلد اثر ہو گا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 127 تا 128
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔