موت کے خوف سے نجات
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29896
سوال: مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتا دیں جو میں رات کو سوتے وقت پڑھ لوں اور مجھے موت کے خوف سے نجات مل جائے۔
جواب: صبح سورج نکلنے سے پہلے ایک گھونٹ پانی لے کر اس میں سے ڈراپر سے ایک قطرہ پانی لے کر آدھی چھٹانک پانی میں ڈال دیں۔ اس آدھی چھٹانک پانی میں سے ایک قطرہ پانی لے کر دوسرے آدھی چھٹانک پانی میں ڈال دیں۔ پھر اس آدھی چھٹانک پانی میں سے ایک قطرہ لے کر ایک چمچی خالص شہد پر ڈال کر یہ شہد کھا لیں۔ یہ عمل صبح نہار منہ کریں۔ شہد کھانے کے بعد آدھے گھنٹے تک کوئی چیز نہ کھائیں۔ شہد کھانے سے پہلے ایک مرتبہ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعون (سورۃالبقرہ آیت 156) پڑھ کر دم کرلیں۔ عمل کی مدت دو مہینے ایک روز ہے۔ کھانوں میں نمک کی مقدار کم کر کے چوتھائی کر دیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 256 تا 256
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔