سکون کی تلاش
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29395
جواب: آج دنیا سکون کی تلاش میں سرگرداں ہے اور سکون کا ذریعہ دنیوی وسائل کے خزانوں کو سمجھتی ہے۔ سکون دراصل ایک کیفیت کا نام ہے جو کیفیت مادیت سے ماوراء ہے۔ مادیت سے ماوراء چیز کو حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ مادی چیزوں کو زندگی کا مقصد نہ بنایا جائے۔ خوشی اور سکون ابدی اور لافانی چیز ہے اس لافانی چیز کو حاصل کرنے کے لئے فنائیت کے تانے بانے سے آزاد ہونا ہو گا۔ آزاد ہونے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ہم اپنے اندر اس چیز کو تلاش کریں جو کبھی فنا نہیں ہوتی اور وہ چیز ہماری روح ہے جب تک بندہ اپنی روح سے واقف نہیں ہوتا وہ سکون کی دنیا میں داخل نہیں ہو سکتا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 193 تا 193
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔