روشن مستقبل
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29318
سوال: میں چاہتی ہوں کہ میرا مستقبل روشن ہو۔ میں پی آئی اے میں سیکیورٹی فورس میں ایڈمیشن لینا چاہتی ہوں اور ہر صورت میں سروس کرنا چاہتی ہوں۔ آپ سے التماس ہے کہ آپ مجھے کوئی عمل یا وظیفہ بتائیں جس سے میرا یہ کام بخوبی انجام پائے اور میرا مستقبل روشن ہو۔ آپ کے وظیفوں اور عمل سے اللہ کے فضل وکرم سے بے انتہا لوگ فیض یاب ہو چکے ہیں۔ میرے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے نیکی کی راہ پر چلنے کی توفیق دے اور میرے کام کو تکمیل تک پہنچائے۔
آپ میرے بزرگ ہیں لہٰذا اس جذبے کو موجودہ دور کے حالات دیکھتے ہوئے غلط معنی نہ دے دیجئے گا(گستاخی معاف) میں ایک شخص جن کی تاریخ پیدائش 4مئی ہے۔ اندازاً عمر 23/24سال ہے، پسند کرتی ہوں۔ وہ بھی مجھے پسند کرتے ہیں۔ خدا گواہ ہے کہ ہمارے درمیان کوئی غلط قسم کے مراسم نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی غلط اغراض و مقاصد ہیں۔ شادی نہ ہونے کی وجہ صرف یہ ہے کہ مذکورہ شخص میمن ہیں، ان کی امی نہیں مانتیں۔ ہم دونوں یہ چاہتے ہیں کہ ان کے گھر والے اور میرے گھر والے اس شادی پر راضی ہو جائیں کیونکہ شادی تو ہونی ہے لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ شرعی اور قانونی طور پر شادی حسب منشاء ہو اور ہم شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔ ہماری زندگی ایک دوسرے کے بغیر ادھوری رہے گی۔ خدا کے لئے میرا یہ کام پورا کرنے کے لئے آپ محفل مراقبہ میں ضرور دعا مانگئے گا۔ نیز مجھے میرے دونوں کاموں کے لئے عمل یا وظیفہ بتائیں۔ میں ہر کام کرنے کو تیار ہوں۔ خدا سے امید ہے کہ وہ آپ کے سہارے میرے دونوں کام تکمیل تک پہنچائے گا۔ میرا نام اور پتہ ہرگز ہرگز شائع نہ کریں۔
جواب: آپ دونوں صاحبان رات کے وقت 12بجے کے بعد وضو کر کے مصلیٰ پر بیٹھ کر اول آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 100مرتبہ سورۃ یسین کی آیت 82 اِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ پڑھ کر مقصد حاصل کرنے کی دعا کریں۔ عمل کی مدت 90دن ہے۔ ناغہ کے دن بعد میں پورے کر لیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 180 تا 181
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔