دوسری شادی
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29187
سوال: میری شادی کو ڈھائی سال ہو چکے ہیں۔ جس میں سے صرف دو تین ماہ میں نے شوہر کی چاہت کے دیکھے ہیں۔ اس کے بعد سمجھ لیجئے کہ میں کنواری لڑکی کی طرح زندگی گزار رہی ہوں۔ میرے شوہر مجھے میرے ماں باپ کے گھر چھوڑ گئے۔ لے کر بھی نہیں جاتے۔ خدا کے لئے میری مدد کیجئے۔ وہ ایک دوسری عورت سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کی مدد سے میرا گھر اجڑنے سے بچ جائے گا۔ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جس سے ان کے دل میں میرے لئے محبت پیدا ہو جائے۔ اور وہ مجھے اپنے گھر لے جائیں۔ آپ کو پیارے حبیب ، سرور کائنات صلی اللہ علیہ و سلم کا واسطہ آپ مجھے مایوس نہ لوٹائیں۔
جواب: سب کاموں سے فارغ ہونے کے بعد رات کو سونے سے پہلے اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ سورۂ الکوثر پوری سورہ 41مرتبہ پڑھ کر بات کئے بغیر بستر پر چلی جائیں، آنکھیں بند کر کے اپنے شوہر کا تصور کرتے کرتے سو جائیں، نوے دن تک۔ ناغہ کے دن بعد میں پورے کر لیں۔ بالکل بے فکر ہو جائیں۔ اللہ کے کلام کی برکت سے آپ کے شوہر دوسری شادی نہیں کریں گے اور آپ ان کی آنکھوں کا تارا بن جائیں گی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 166 تا 166
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔