دواؤں کا ری ایکشن
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29171
سوال: ایک سال سے میری بہن بیمار ہے۔ شروع میں اسے بخار آنا شروع ہوا۔ پھر اس کے گال سرخ ہو گئے۔ گھر والوں نے سمجھا کہ بخار کی وجہ سے گال سرخ ہو گئے پھر اسے الٹیاں آنا شروع ہو گئیں۔ ٹانگوں کی رگیں کھینچ گئیں اور وہ چلنے پھرنے کے قابل نہیں رہی۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ کسی دوا کا ری ایکشن ہو گیا ہے۔ ہسپتال میں دو مہینے داخل رہی اور ٹھیک ہو گئی۔ لیکن تھوڑے دنوں کے بعد پھر بیمار ہو گئی۔ صرف گال سرخ ہوتے تھے لیکن اس کے بعد پورے جسم پر دانے نکل آئے جو اب کالے داغ کی شکل میں باقی رہ گئے ہیں۔ تشخیص ہوئی تو پتہ چلا کہ جلد کی کوئی بیماری لگ گئی ہے۔ بازو پر سے کھال کاٹ کے جلد کے سرجن کو ٹیسٹ کرانے کے لئے بھیجی گئی۔ لیکن رپورٹ بالکل ٹھیک تھی۔ اب پھر اس کی طبیعت خراب ہو گئی ہے ۔ کمر میں سے گوشت کاٹ کر ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ آئی کہ اس بیماری کو کوئی علاج نہیں ہے۔ ہم سب گھر والے پریشان ہیں۔ خدا کے لئے کوئی دعا ایسی بتایئے کہ ہماری مشکلات حل ہو جائیں۔ ڈاکٹروں نے جواب دے دیا ہے۔ لیکن پھر بھی ہم خدا کی ذات سے ناامید نہیں ہیں۔ یہ بات ہمارے علم میں ہے کہ آپ کے مشوروں سے بڑے بڑے پیچیدہ امراض ٹھیک ہو گئے ہیں۔ بہن کو کھانے سے شدید نفرت ہو گئی ہے۔ دودھ کا کپ سامنے آتا ہے تو قے ہو جاتی ہے۔ گوشت پکتا ہے تو کہتی ہے کہ بدبو آ رہی ہے۔ للہ ایسی تدبیر کیجئے کہ کھانا کھانے لگے تا کہ کمزور ی نہ بڑھے۔
جواب: سات رنگ کے ریشمی کپڑے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بچی کے سامنے پھیلا کر رکھ دیں۔ بچی سے کہیں کہ ان ٹکڑوں میں سے جو ٹکڑا اسے خوبصورت اور اچھا لگے اٹھا لے۔ ریشمی کپڑے کے اس رنگین ٹکڑے پر چاروں کونوں پر چار ستارے بنائیں اور درمیان میں
کشیدہ کاری سے لکھ کر اس کپڑے کو فریم کرا لیں۔ اور فریم کو میز پر ایسی جگہ رکھ دیں جہاں بچی کی بار بار نظر پڑتی رہے۔ جس تار سے کشیدہ کاری کریں وہ چاندی کے رنگ کا ہونا چاہئے۔ کھانوں میں فریج میں رکھی ہوئی چیزیں، تیز نمک مرچ کی چیزوں اور بادی، باسی چیزوں سے پرہیز ضروری ہے۔ علاج شروع کرنے سے پہلے پانچ روپے پچیس پیسے کسی غریب کو خیرات کر دیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 162 تا 163
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔