دمہ
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=8097
اللہ تعالی کے بیان کردہ قانون کے تحت آدمی دراصل روشنیوں کا مجموعہ ہے۔ ان روشنیوں کے اوپر ہی اس کی زندگی اور صحت کا دارومدار ہے۔ بہت سے امراض روشنیوں کی کمی سے پیدا ہوتے ہیں اور بہت سے امراض روشنیوں کی زیادتی سے وجود میں آتے ہیں۔
روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دور کرنے والی روشنیوں کی قسمیں بے شمار ہیں۔ ہر روشنی کا الگ الگ نام رکھنا انسانی فکر سے باہر ہے۔ سمجھنے کے لئے ہم ان روشنیوں کو مختلف رنگوں کا نام دے سکتے ہیں۔ یہ روشنیاں انسان کو کہاں سے ملتی ہیں اور انسانی دماغ پر نزول کر کے کس طرح ٹوٹتی اور بکھرتی ہیں، ٹوٹنے اور بکھرنے کے بعد دماغ کے کئی ارب خلئے ان سےکس طرح متاثر ہو کر حواس کی تخلیق کرتے ہیں ، اس کا پورا بیان ” رنگ اور روشنی سے علاج” میں موجود ہے۔
دمہ اور ضیق النفّس کا مرض بھی روشنیوں میں عدم توازن کی بنا ء پر ہوتا ہے ۔ وہ روشنیاں جو پورے جسم میں خون کو گردش دینے کی ذمہ دار ہیں ان میں توازن نہیں رہتا ۔ نتیجہ میں خون کی کثافت جو مسامات کے ذریعے نکلنی چاہئیے وہ پوری طرح خارج نہیں ہوتی اور جب یہ خون پورے جسم میں دور کر کے پھیپھڑوں میں پہنچتا ہے تو پھیپھڑوں کی جالیوں میں یہ کثافت جمع ہوتی رہتی ہے۔ اس کثافت میں ابتداً تعفن پیدا ہوتا ہے اور پھر وائرس (VIRUS) پیدا ہو جاتے ہیں۔ جب پھیپھڑے ان خوردبین سے بھی نظر نہ آنے والے کیڑوں سے بھر جاتے ہیں تو پھیپھڑوں ک پمپنگ سسٹم خراب ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے سانس لیے میں دشواری پیش آتی ہے اور اسی کو دمہ کا نام دیا جاتا ہے ۔علاج یہ ہے
چینی کی پلیٹوں یا سونے کے پترے پر زردہ کے رنگ سےمندرجہ بالا نقش لکھیں اور پانی سےدھو کر دن میں تین مرتبہ پلائیں۔
احتیاط:۔مریض کو صاف ہوا اور گردو غبار سے پا ک فضا میں رہنا چاہئیے۔ مرطوب ہوا، کھٹی اور ٹھنڈی چیزیں اس مرض میں نقصان دہ ہیں ۔ زیادہ سردی اور زیادہ گرمی بھی اس مرض کےلئے ناسازگار ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 81 تا 83
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔