دستخط کیجئے اور مسئلہ حل
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29151
سوال: بچپن اور جوانی کے ابتدائی دور میں مجھے ہر قسم کی روحانی مسرت حاصل تھی۔ لیکن پچھلے چار پانچ سالوں سے میں سخت ذہنی کشمکش میں مبتلا ہوں۔ مجھے یہ روگ کھائے جا رہا ہے کہ تعلیمی میدان میں مجھے وہ درخشاں کامیابیاں حاصل نہیں ہوئیں جو گذشتہ دور میں میرا خاصہ تھیں۔ مجھے یہ بھی علم ہے کہ میری ذہنی نشوونما میں کوئی فرق نہیں آیا کیونکہ میری معلومات عامہ حیرت انگیز طور پر بڑھ چکی ہے۔ تعلیمی لحاظ سے اوسط کامیابیوں نے مجھے ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ نتیجتاً موجودہ دور کی معمولی سی نا انصافی بھی برداشت نہیں کر سکتا۔
جواب: رات کو سونے سے پہلے آدھ گھنٹہ تک مختلف زاویوں سے اپنے دستخط کیجئے۔ زیادہ سے زیادہ چالیس روز میں مسئلہ حل ہو جائے گا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 158 تا 159
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔