خون کی کلیاں(۱)
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24824
سوال: ہماری بھانجی کی عمر دس سال ہے۔ پانچ سال پہلے اس کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔ صبح سے شام تک منہ سے اور پیشاب کے راستے مسلسل خون بہتا رہا۔ چار سال کے بعد وہی بیماری عود کر آئی لیکن اب صرف منہ سے خون آتا ہے اور خون اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ وہ کلیاں بھر بھر کر تھوکتی رہتی ہے۔ اس کے سارے جسم پر نیلے نیلے چکتے پڑ جاتے ہیں۔ ڈاکٹروں کی تشخیص یہ ہے کہ اس بچی کو کسی نے زہر دیا ہے یا اس نے کوئی زہریلی چیز کھا لی ہے۔ ڈاکٹروں کا یہ بھی خیال ہے کہ اسے ٹی بی ہو گئی ہے۔ جب بھی ہماری باجی کسی ہسپتال میں دکھانے کے لئے جاتی ہیں تو سب سے پہلے ڈاکٹر یہ پوچھتے ہیں کہ آپ سوتیلی ماں تو نہیں ہیں۔ ہم بہت دکھی اور پریشان ہیں۔ ہم سے اپنی بھانجی اور باجی کی یہ حالت دیکھی نہیں جاتی۔ یہ بات اور عرض کر دوں کہ مجھے یہ بات معلوم ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپ کے زیرسایہ کئی انسانی جانیں بچی ہیں۔ للہ ہمیں مایوس نہ کیجئے گا۔
جواب: دماغ، حلق ، مسوڑھوں اور پھیپھڑوں کے متاثر ہوجانے سے دن یا رات کو سوتے وقت منہ میں خون بھر جاتا ہے۔ علاج یہ ہے کہ عمدہ قسم کی روئی لے کر دو پھویوں پر ایک مرتبہ سورۃ الْاَعْلَى کی پہلی پانچ آیات
بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَى ۙ الَّذِي خَلَقَ فَسَوّٰى ۙ وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ ۙ وَالَّذِيْٓ اَخْرَجَ الْمَرْعیٰ ۙ فَجَعَلَهُ غُثَاءً اَحوٰى◌
پڑھ کر دم کریں اور ایک ایک پھویا دونوں کانوں میں رات کو سوتے وقت رکھ دیں۔ اگلی رات یہ پھویے نکال کر دوسرے دو پھویوں پر دم کر کے کانوں میں رکھ دیں۔ عمل کی مدت سات روز ہے۔ پھویے جمع کر کے بہتے پانی یا کنوئیں میں ڈال دیں۔
اس کے علاوہ پرانے سے پرانا، بہت پرانا ٹاٹ تلاش کر کے اس کو جلا لیں۔ جب جل جائے اس کو انگلیوں سے مسل کر باریک پاؤڈر بنا لیں اور شہد میں ملا کر صبح شام بچی کو چٹائیں۔ صرف تین دن۔ تین دن مادی علاج سات دن روحانی علاج سے یہ مرض انشاء اللہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا۔ یہ بات ذہن سے نکال دی جائے کہ بچی کو کسی نے زہر دیا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 147 تا 148
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔