حبسِ ریاح
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=7842
نظام ہضم کی خرابی، معدہ کی خشکی ، یبوست اور قبض کی وجہ سے بے شمار ریاحی امراض پیدا ہو جاتے ہیں ۔ ریاحی امراض میں ایک مرض حبسِ ریاح بھی ہے ، اس میں ریاح اسفل کی بجائے اعلیٰ کی طرف رجوع کر نے لگتی ہے۔ دل کے گرد جمع ہو جائے تو دل کے اوپر دباؤ پڑتا ہے اور آدمی کا دم گھٹنے لگتا ہے۔ سر کی طرف چلی جائے آدھا سیسی کا سردرد یا سائی نس (SINUS) ہو جاتا ہے۔ اس کا رُخ ہاتھوں کی طرف ہو جائے تو ہاتھوں میں درد اور بعض اوقات سنسناہٹ ہونےلگتی ہے۔ اگر معدہ کے منہ پر اس کا ذخیرہ ہو جائے تومعدہ میں حدت پیدا ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے چھینکیں بکثرت آتی ہیں۔آنتوں میں یہ گیس اگر مستقل دور کرتی رہے اور اس کا بروقت اور صحیح تدارک نہ ہو تو جگر اور آنتوں کے کئی امراض پیدا ہو جاتے ہیں۔
غذا میں ردو بدل اورپرہیز کے ساتھ حبسِ ریاح، سنگ رہنی ، قولنج کا درد، آنت کا بڑھنا، آنتوں کی کمزوری ، دست اور جملہ امراض ،معدہ اور آنتوں کے لئے زرد رنگ کی صاف شفاف ایک ولائتی شیشی خرید کر اس میں پکا ہوا پانی بھر دیں اور اس میں مضبوط کا رک لگا دیں۔ پانی بھرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ شیشی کا اُوپری چوتھائی حصہ خالی رہے۔ اس شیشی کو ایسی جگہ دھوپ میں رکھیں جہاں صبح سے تین چار بجے شام تک دھوپ رہتی ہو۔ شام کے وقت شیشی اٹھالیں۔ اس پانی میں زرد ہ کا رنگ گھول کر روشنائی بنائیں اور روشنائی سے سفید چینی کی تین عدد پلیٹوں پر الگ الگ یہ نقش لکھیں۔
صبح ناشتہ سے پندرہ منٹ پہلے ، دوپہر اور رات کو کھانے سے آدھا گھنٹہ قبل ایک ایک پلیٹ دھوپ میں تیار شدہ پانی سے دھو کر پئیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 73 تا 75
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔