برقی رو کا ہجوم

مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)

مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24271

سوال: عظیمی صاحب میں آج آپ کے سامنے اپنی ایک تکلیف لے کر حاضر ہوں اور آپ سے یہ التجا کرتی ہوں کہ آپ اپنے قیمتی وقت سے کچھ وقت نکال کر میرے اس تفصیلی خط کو پڑھیں اور جلد میری اس تکلیف کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ خدا نے مجھے دو بھائی دیئے ہیں۔ مجھ سے چھوٹا بھائی جس نے بی کام کیا ہے۔ تین سال پہلے ظہر کے بعد گھر آیا تو کمرے میں ایک گرگٹ آ گیا، اس نے گرگٹ کو مارنے کے لئے ڈنڈا چلایا تو گرگٹ بھاگ گیا اور وہ وہیں زمین پر گر کر تڑپنے لگا۔ اس وقت اس کی حالت یہ تھی کہ منہ سے جھاگ نکل رہے تھے۔ آنکھیں چڑھ گئیں ، ہاتھ پاؤں اکڑ گئے اور وہ بے ہوش ہو گیا۔ پندرہ منٹ بعد جب اسے ہوش آیا تو آنکھیں سرخ تھیں اور سر میں شدید درد تھا اور زبان دانتوں میں آ کر کٹ گئی تھی اور کندھے پر سے ہاتھ اتر گیا تھا۔ ہم لوگ اس کو ایک حادثہ سمجھے اور پھر وہ نارمل بھی ہو گیا لیکن اس کے بعد اس کو ٹھیک تین ماہ کے بعد پھر اسی طرح کا دورہ پڑا اور جو کیفیت پہلے پہلے دورے میں ہوئی تھی وہی کیفیت ہوئی۔ ہر دفعہ ہاتھ اتر جاتاتھا اور زبان کٹ جاتی تھی۔ ہم لوگوں نے مختلف ڈاکٹر، حکیم، عالم، ہومیو پیتھک ڈاکٹر غرض ہر جگہ علاج کرایا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ یہ مرگی کا دورہ ہے، یہ ختم نہیں کیا جا سکتا صرف کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ عالم کا کہنا تھا کہ ان پر اثر ہے۔ یہ دورے کبھی تین ماہ بعد کبھی چھ ماہ بعد اورکبھی سات ماہ بعدبھی پڑ جاتے ، کبھی سوتے میں، کبھی نہاتے میں اور گرنے کےبعد اس کو چوٹیں بھی لگتی ہیں۔ اس کا ہر ممکن علاج کرایا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ پھر آغا خان ہسپتال لے گئے۔ ٹیسٹ ہوئے انہوں نے مرگی بتایا اور ایک دوا لکھ دی کہ یہ پابندی سے کھائیں ۔ اس سے دورہ ختم تو نہیں ہو گا کنٹرول ہو جائے گا۔ دوا کھانے سے سات ماہ تک دورہ نہ پڑا لیکن ایک دن اس نے گھر والوں کو بتایا کہ اس کے پیٹ میں شدید تکلیف ہے اور سر میں درد ہے۔ آنکھیں لال ہو رہی تھیں، تھوڑی دیر سوتا رہا پھر اٹھ کر کسی کام سے سیڑھی پر کھڑا ہوا اور بے ہوش ہو کر اوپر سے نیچے پکے فرش پر گرا۔ گرنے کے بعد وہی دورے کی کیفیت ہو گئی لیکن اس دفعہ حال زیادہ خراب تھا کیونکہ اس کے ایک کان سے، ناک سے اور منہ سے وافر مقدار میں خون آ رہا تھا، تھوڑی دیر تک تڑپ کر بے ہوش ہو گیا اور خون کی تین چار بڑی بڑی قے بھی ہوئیں۔ اس دوران اس کو اسپتال لے گئے۔ راستے میں بھی دو تین دفعہ دورے کی کیفیت ہوئی۔ اسپتال میں دو گھنٹے بے ہوش رہا تو ڈاکٹر نے انجکشن دیا تو خون تو رک گیا اور ہوش بھی آ گیا۔ اس دفعہ اس کا الٹا ہاتھ نہیں اترا بلکہ سیدھا ہاتھ جو کہ کبھی نہ اترا تھا اپنی جگہ سے اتر گیا۔ دو دن آئی سی یو میں رہا پھر تین دن آغا خان ہسپتال میں رہا۔ سر میں شدید درد تھا۔ ویسے ہوش میں رہتا تھا کبھی کبھی بولتا تھا اور سب کو پہچانتا تھا۔ لیکن اتنا خون بہہ جانے کے باعث کمزوری سے چلنا مشکل ہو گیا ۔ اس کے علاوہ جس کان سے خون آیا تھا اس سے سنائی بالکل نہیں دیتا۔ اسپتال سے گھر آ کر اس نے گرم پانی سے سر دھویا اور سو گیا۔ جب سو کر اٹھا تو اس کا منہ ٹیڑھا ہو گیا۔ دانت پر دانت نہیں جمتا اور ایک آنکھ بند نہیں ہوتی ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ لقوہ ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ خون کا دوران ٹھیک نہیں ہے، طاقت کے انجکشن لگ رہے ہیں۔ ڈاکٹر نے دورے کے لیے دیئے جانے والی دوا کی خوراک مزید بڑھا دی ہے۔

جواب: یہ خط چونکہ کراچی سے لکھا گیا ہے اس لیے بہتر ہے کہ مریض کو دکھایا جائے۔ میری تشخیص کے مطابق یہ دورہ مرگی کا دورہ ہے۔ خون آنے کی وجہ زیادہ گرم دواؤں کا استعمال بھی ہو سکتا ہے۔ عامل صاحب کا یہ کہنا ہے کہ بدروح، آسیب یا جنات کا سایہ ہے۔ صحیح نہیں ہے۔ گرگٹ مارتے وقت بے ہوش ہو کر گر جانے کی ظاہری وجہ یہ معلوم ہوتی ہے کہ گرگٹ مارتے وقت گھبراہٹ زیادہ ہو گئی۔ اور دماغ پر دہشت بھی طاری ہوئی۔ چونکہ مرض پہلے سے دماغ میں موجود تھا۔ اس لیے دماغی خلیوں میں دور کرنے والی برقی رو سے ٹکرا گئی اور برقی رو نے ایک ہجوم کی شکل اختیار کر لی۔ نتیجہ میں برقی رو جس انداز سے زمین میں ارتھ ہوتی ہے وہ سلسلہ ٹوٹ گیا اور مرگی کا دورہ پڑ گیا۔ ملاقات سے قبل ٹیلیفون پر رابطہ قائم کر لیا جائے۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 69 تا 72

روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :

انتساب ترتیب و پیشکش 1 - اولاد نہیں ہوتی 2 - الرجی کا علاج 3 - ایک سو پچاس چھینکیں 4 - اداسی 5 - انگلیاں کشش کا ذریعہ 6 - اولاد نرینہ 7 - اولاد نہیں ہوئی 8 - اندرونی بخار 9 - احساس کمتری 10 - استغناء اور کیلوریز 11 - انسانی وولٹیج 12 - ایک لاکھ خواہشات 13 - ایب نارمل زندگی 14 - اجمیر شریف کی حاضری 15 - آوارہ لڑکا 16 - آنکھوں کے سامنے نقطے 17 - آنکھ میں آنسو 18 - آدھے جسم میں درد 19 - آسمان 20 - آنتیں 21 - آپریشن 22 - آٹھ علاج 23 - انا للہ و انا الیہ راجعون 24 - اسلامی لباس کا تصور 25 - آرزو 26 - اندھی محبت 27 - استخارہ 28 - ایک عجیب بیماری 29 - اجتماعی خود کشی 30 - اجتماعی سکون 31 - اُم الصبیان 32 - آوازیں آتی ہیں 33 - اندرونی مریض 34 - ایمان کی روشنی 35 - اقتدار کی جنگ 36 - اولاد 37 - برص کا علاج 38 - برے خیالات 39 - بجلی کے جھٹکے 40 - بیوہ عورت 41 - بچپن کا خواب 42 - بیٹی نہیں بیٹا 43 - بے وفا شوہر 44 - بہرے پن کا علاج 45 - بخار 46 - بچوں کی نفسیات 47 - بدعقیدہ 48 - بھوت 49 - بیہوشی 50 - بزدلی کی تصویر 51 - برقی رو کا ہجوم 52 - بارونق چہرہ 53 - بھینگا پن 54 - بڑا سر 55 - بسم اللہ کی زکوٰۃ 56 - بے جوڑ شادی 57 - بال خورے کا علاج 58 - پراگندہ ذہنی 59 - پریشانیوں کا حل 60 - پرانی پیچش 61 - پولیو کا علاج 62 - پڑھنے میں دل نہ لگنا 63 - پر اسرار بیماری 64 - پیٹ کی تکلیف 65 - پسینہ آنا 66 - پیدائشی دماغی معذور 67 - پسند کی شادی 68 - پیلیا 69 - پرانی پیچش 70 - پیر صاحب 71 - پیر وہ نہیں ہوتا جو مرید بنا دیتے ہیں 72 - پرابلم 73 - پرکشش چہرہ 74 - پیر سو جاتے ہیں 75 - پچہتر ہزار روپیہ 76 - ترقی نہیں ہوتی 77 - تقدیر 78 - تیسری آنکھ 79 - تصور شیخ 80 - تخلیقی فارمولے 81 - تنہائی کا احساس 82 - ٹائی فائیڈ کے اثرات 83 - ٹیڑھا منہ 84 - ٹانگیں کپکپاتی ہیں 85 - ٹیلی پیتھی 86 - ٹیوشن 87 - ٹانگیں کمزور ہیں 88 - ٹونسلز 89 - ٹرانس پیرنٹ 90 - جادو کا توڑ(۱) 91 - جوڑوں کادرد 92 - جسم میں کرنٹ لگنا 93 - جادو کا توڑ(۲) 94 - جسم چھوٹا سر بڑا 95 - جلد بازی 96 - جسم میں آگ 97 - جنسی مسائل 98 - جادو ختم کرنے کیلئے 99 - جگر کا متاثر ہونا 100 - جسم اچھل اچھل جاتا ہے 101 - جن 102 - جھنجلاہٹ کیسے دور ہو 103 - جہیز کا مسئلہ 104 - چوکور کاغذ 105 - چمگاڈر 106 - چاند گرہن 107 - چہرے پر دانے 108 - چہرے پر چھائیاں 109 - چھپکلی کا خوف 110 - چھوٹی بیگم 111 - چہرے پر بال 112 - حضرت خضرؑ سے ملاقات 113 - حسد کی عادت 114 - حروف مقطعات 115 - حالات کی ستم ظریفی 116 - حسد 117 - حسب منشاء شادی کیلئے 118 - حقیقت آگاہی 119 - خوف 120 - خود سے باتیں کرنا 121 - خون کی بوند 122 - خوفناک شکلیں نظر آتی ہیں 123 - خیالی پلاؤ 124 - خون میں کمزوری 125 - خود ترغیبی 126 - خود غرضی 127 - خون کی کلیاں(۱) 128 - خالہ کی روح 129 - خلفشار 130 - خون کی الٹیاں(۲) 131 - خشکی کا علاج 132 - خشک خارش 133 - خواب اور ہماری زندگی 134 - دماغی خلئے اور پیدائش 135 - دل میں سوراخ 136 - دنیا بیزاری 137 - دماغی امراض 138 - دماغ کے اوپر خول چڑھ گیا ہے 139 - دستخط کیجئے اور مسئلہ حل 140 - دوپٹہ میں جوئیں 141 - دل میں درد 142 - دمہ 143 - دریا اور سبزہ زار 144 - دواؤں کا ری ایکشن 145 - دوائیں 146 - دماغ کے اعصاب 147 - دانت پیسنا 148 - دوسری شادی 149 - دماغی توازن 150 - دکھی لڑکی 151 - درخت بولتے ہیں 152 - دھوکہ 153 - ڈراؤنے خواب 154 - ذہنی سکون 155 - ذہنی مریضہ 156 - ذہنی الجھنیں 157 - ذہنی مریض 158 - روح سے ملاقات 159 - رنگ و نور کا شہر 160 - روح کا الارم 161 - روحانی غذا 162 - رشتہ کی تلاش 163 - روشن مستقبل 164 - روح اور اسلام 165 - رات بھر روتی ہوں 166 - زنانی آواز 167 - زندگی کا ساتھی 168 - زبان ساتھ نہیں دیتی 169 - زبان کھل جائے گی 170 - سکون کی تلاش 171 - سر اور معدہ 172 - سوتے میں پیشاب نکل جاتا ہے 173 - سایہ 174 - سیپ کی پوٹلی 175 - سر کے بال گر رہے ہیں 176 - سانس کی بیماری 177 - سینے میں درد 178 - سانس رک جاتا ہے 179 - سانولا رنگ 180 - سردی میں پسینہ 181 - سوچ میں ڈوبے رہنا 182 - سیاہ رنگ چہرہ 183 - سائیکالوجی 184 - سیلاب اور سیمنٹ 185 - سکون 186 - سیرت طیبہؐ 187 - شادی کے مسائل 188 - شادی 189 - شوہر لندن میں ہیں 190 - شباب آمیز کہانیاں 191 - شوہر شکل نہیں دیکھتا 192 - شفا ء دینا اللہ کا کام ہے 193 - شیطانی وسوسے 194 - شادی اور شرم 195 - شوہر کا مزاج 196 - شوہر نے آنکھیں بدل لیں 197 - شکی شوہر 198 - شادی روکنے کیلئے 199 - شوہر کی محبت 200 - شریعت اور طریقت 201 - شجر ممنوعہ کی روحانی تفسیر 202 - شکوہ 203 - ضدی بچہ 204 - طلبہ متوجہ ہوں 205 - طلسمی سانپ 206 - عقیدہ کی خرابی 207 - عشق کا سمندر 208 - علوم اور صلاحیت 209 - علاج کی ضرورت نہیں ہے 210 - عملیات کا شوق 211 - غلطی کا اعتراف 212 - فریج میں رکھا ہوا کھانا 213 - فحش خیالات 214 - فالج 215 - قلب کی سیاہی 216 - قوت ارادی 217 - قبض اور گیس 218 - قرض 219 - کر بھلا ہو بھلا 220 - کنجوس سسرال 221 - کرایہ دار 222 - کلر تھراپی 223 - کشف القبور 224 - کثرت اولاد سے پریشانی 225 - کانوں میں سیٹیاں 226 - گھر کا فساد 227 - گوشت 228 - گردوں میں پتھری 229 - گیس کا مرض 230 - لانبے بال 231 - لکنت 232 - لنگڑی کا درد 233 - ملازمت میں ترقی 234 - مستقل خارش 235 - مالی پریشانیاں 236 - مردے نظر آنا 237 - موت کے خوف سے نجات 238 - مراقبہ کی شرائط 239 - مرض کا علاج شادی 240 - منگیتر کی نفرت 241 - موت کا خیال 242 - نیند میں جھٹکے لگنا 243 - نفسیاتی بیماری 244 - نماز پڑھنے کو دل نہیں چاہتا 245 - نعمت یا زحمت 246 - نیند نہیں آتی 247 - وظیفہ کی رجعت 248 - وٹّہ سٹّہ کی شادی 249 - ہرجائی شوہر 250 - ہڈیوں کی بیماری 251 - ہمزاد اور جنات 252 - ہاتھ لگائے کھجلی ہوتی ہے 253 - ہیروئن 254 - ہڈیوں کا پنجر 255 - ہمنوا دل 256 - ہونٹوں پر داغ 257 - یہ مست اور ملنگ بندے
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)