اولاد
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24132
سوال: میری شادی کو 8سال ہو گئے ہیں مگر ابھی تک اولاد نہیں ہوئی۔ جہاں میری شادی ہوئی ہے۔ اس گھر میں بھی کوئی بچہ نہیں ہے۔ ہر طرح کا ڈاکٹری علاج کرا چکی ہوں۔ بہت ہی مایوس ہو کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی ہوں، کوئی وظیفہ بتائیں کہ اللہ تعالیٰ میری گود ہری کر دے۔ ایک دن میں ڈاکٹرنی کے پاس دوائی لینے گئی تو ایک عورت وہاں بیٹھی ہوئی تھی، کہنے لگی: اب آپ کے گھر بچے کہاں ہونگے۔ آٹھ سال گزر چکے ہیں۔
جواب: رات کو بعد از نماز عشاء اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 313مرتبہ یَا اَوَّلُ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیا کریں۔ بندگوبھی سلاد یا ترکاری کے طور پر استعمال کریں۔جامنی شعاعوں کے تیل کی ریڑھ کی ہڈی کے اوپر 20منٹ مالش کریں۔
پوست ریٹھے پیس کر اس کی 8گولیاں بنا لیں اور جب ایام سے فارغ ہوں تو ہر روز ایک گولی صبح نہار منہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ اس دوران پرہیز کریں اور آٹھویں دن اپنے خاوند سے ملاقات کریں۔ انشاء اللہ حمل ہو جائے گا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 58 تا 59
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔