استسقیٰ
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=7292
استسقیٰ
جلندھر – پیٹ میں پانی بھر جانا
دیکھنے میں آیا ہے کہ اس مرض کا علاج نہیں ہوتا البتہ ایلو پیتھی میں سوئی (سرنج) کے ذریعہ پیٹ سے پانی نکالنا ایک طریقۂ علاج ہے لیکن کچھ عرصہ کے بعد پیٹ میں پانی بھر جاتا ہےاور پھر نکال دیا جاتا ہے۔ یہ کوئی مستقل علاج نہیں ہے۔ اس فقیر نے استسقیٰ کے کئی مریضوں کا علاج کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مریض کو پوری طرح اور مستقل صحت نصیب ہو جاتی ہے۔
ایک کاغذپر
بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمـَنِ الرَّحِيمِ
وَاِثْمُھُمَا اَکْبَرُ مِنْ نَفْعِھُمَا
لکھکر بطور فلیتہ جلا کر رات کو سوتے وقت یا دن میں ایک مرتبہ دھواں لیں ۔
دوسرا کام یہ کرنا ہے کہ مریض زمین کے اوپر چت لیٹ جائے آنکھیں بند کر لے اور دونوں ہاتھ سر پہ رکھے ۔ تین مرتبہ مندرجہ بالا عربی کی عبارت پڑھے اور یہ تصور کرے کہ پیٹ کا پانی روشنی بن کر پیروں کے ذریعہ زمین میں جذب (EARTH) ہو رہا ہے۔ یہ علاج اس وقت تک جاری رکھنا چاہئیے جب تک مرض سے کلی طور پر نجات جاصل نہ ہو جائے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 30 تا 30
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔