اجازت اور تعویذ کی زکوٰۃ
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=7187
ہر عامل کو بالطبع اس بات پر یقین ہوتا ہے کہ میں جسے یہ قوت بخش دونگا وہ بھی میری طرح عامل ہو جائے گا۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ کسی عامل نے کسی کو اپنا عمل بخش دیا ہے، جسے بخشا ہے اس کی طبیعت بھی وہی بن جاتی ہے جو عامل کی ہے۔ ایک طبیعت کا دوسری طبیعت میں سرایت کر جانا بھی آدمی کا نفسیاتی خاصہ ہے۔ اصل عامل تو بہت ہی شاذ ہوتے ہیں البتہ بخشے ہوئے عامل کافی پائے جاتے ہیں بخشے ہوئے عامل حضرات کے یقین میں یہ بات راسخ ہو جاتی ہے کہ اگر ہم ایسا کریں گے تو ایسا ہوگا۔ ہم یہ بات بتا چکے ہیں کہ کامیابی کے مدارج یقین کی قوت پر منحصر ہیں۔
اس کتاب سے فائدہ اُٹھانے کے لئے، معالج خواہ مریض ہو یا کسی دوسرے کا علاج کرے۔ گیارہ گیارہ مرتبہ اول آخر درود شریف پڑھے اور ایک سو ایک مرتبہ بِسْمِ اللہِ اَلْوَاسِعُ جَلَّ جَلَا لَہُ پڑھکر ہاتھوں پر دم کر کے تین بار ہاتھ چہرے پر پھیرے ۔ اب میری طرف سےاس کو اس کتاب کے عملیات کی اجازت ہے۔
تعویذ خود استعمال کرنے یا کسی دوسرے کولکھکر دینے کی صورت میں تعویذ کی زکوٰۃ دو روپیہ خیرات کردیں یا اس مریض کو جس کو تعویذ دیا گیا ہے یہ ہدایت کر دیں کہ وہ تعویذکی زکوٰۃ دو روپیہ خیرات کر دے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 18 تا 18
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔