شوہر کا غصّہ ختم کر نے کے لئے
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=8618
بیوی شوہر کی نسبت زیادہ محبت کرنے والی ہوتی ہے۔ اس کے اندر محبت کا تلاطم خیز سمندر ہی ہے جس کی بناء پر نسل انسانی کی بقا اور نشوونماجاری ہے اگر بیوی کے ساتھ پوری محبت کی جائے اور شوہر کی طرف سے اس کو ذہنی سکون میسر آجائے تو معاشرے کی زیادہ تر برائیاں ختم ہو سکتی ہیں جس کا اثر براہ راست آنے والی نسلوں پر پڑتا ہے۔
شوہر کے ناروا سلوک سے نجات پانے کے لئے عشاء کی نماز کے بعد بیوی اوّل آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ
بِسّمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ
بِسّمِ اللّهِ اَلْوَاسِعُ جَلَّ جَلَا لُہُ
مصلے پر بیٹھکر ایک تسبیح پڑھے اور دعا کرے۔
اگر ایسے حالات پیدا ہو جائیں کہ شوہر طلاق دینے پر آمادہ ہو یا اس کے اندر بیوی کو علیحدہ کرنے کی ضد پیدا ہو جائے یا بیوی کو گھر سے نکال دے اور انتقاماً اسے گھر نہ بلائے تو بیوی کو چاہئے کہ رات کو سونے سےپہلے باوضو مصّلے پر بیٹھکر اکتالیس۴۱ بار سورہ قُلْ ھُوَاللّٰہُ اَحَدُ پوری سورۃ پڑھکر بات کئے بغیر بستر میں چلی جائے اور لیٹ کر آنکھیں بند کر لے اور اپنے شوہر کا تصور کرتے کرتے سو جائے۔اس عمل کی مدت بھی نوے ۹۰ دن ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 92 تا 93
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔