پیچش
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=7539
پیچش سادہ ہو یا خونی دونوں صورتوں میں اس کی وجہ آنتوں میں خراش ہوتی ہے، اس مرض میں زمین کے اندر پیدا ہونے والی ترکاریاں ، تیز مسالے، زیادہ نمک مرچ اور گوشت کی بوٹی نہایت مضر ہے۔پرانی پیچش کا دائمی مرض عرصہ تک مسلسل علاج کرنے سے ختم ہو جاتا ہے۔
وقت بے وقت کچھ نہ کچھ کھانے کی عادت انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ غذا میں ساگو دانہ، مونگ کی دال، کھچڑی جس میں دال دو حصّہ اور چاول ایک حصّہ ہو استعمال کرنا چاہیئے۔ بکری کے گوشت کے شوربے میں جس میں نمک مرچ برائے نام ہو روٹی کو اچھی طرح بھگو کر کھائیں۔ علاج یہ ہے۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
اِنَ اللّٰہَ کَانَ بِکُلِّ شَئیً عَلِیمَا
سورج نکلنے سے پہلے صبح نہار منہ ایک پیالی پانی پر دم کرکے ایک ماہ تک پئیں۔ دم کیا ہوا پانی پینے کے بعد آدھے گھنٹہ تک کوئی چیز کھانا پینا منع ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 55 تا 56
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔