ہرجائی شوہر
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29944
سوال: میں نے دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر آپ کو اپنا باپ کہہ کر پکارا ہے کیونکہ باپ کے زندہ ہوتے ہوئے بھی معلوم نہیں کہ باپ کی محبت کیا ہوتی ہے۔ میرے باپ ایک آوارہ عورت کے چکر میں بری طرح پھنس گئے ہیں۔ پورا بچپن روتے گزرا جب کسی باپ کو اپنی اولاد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے دیکھتی ہوں تو رونا آ جاتا ہے۔ خط پر جگہ جگہ پانی کے دھبے میرے وہ آنسو ہیں جو میری آنکھوں سے گر رہے ہیں۔ خدا کے لئے کوئی ایسی دعا بتا دیں کہ جس کی برکت سے میرے باپ اس عورت کے چنگل سے نکل جائیں۔
جواب: روزانہ بعد نماز عشاء تین مرتبہ سورۂ رحمٰن پوری سورہ (پارہ27) پڑھ کر کسی سے بات کئے بغیر بستر پر چلی جائیں اور اپنے والد کا تصور کرتے کرتے سو جائیں۔ یہ عمل نوے روز کریں۔ ناغہ کے دن شمار کر کے بعد میں پورے کر لیں۔ البتہ ناغہ کے دنوں میں صرف تصور جاری رکھیں۔ آپ یقین رکھیں آپ کو باپ کی محبت مل جائے گی اور آپ کی والدہ صاحبہ کو بلا شرکت غیرے شوہر کا التفات نصیب ہو جائے گا۔ انشاء اللہ
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 265 تا 265
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔