نیند میں جھٹکے لگنا
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29916
سوال: سات سال سے میں ایک مرض میں مبتلا ہوں اور یہ مرض کسی کی بھی سمجھ میں نہیں آتا۔ مرض یہ ہے کہ سو کر جب اٹھتی ہوں تو مجھے جھٹکے لگتے ہیں اور زوردار چیخ نکلتی ہے۔ ہاتھ پاؤں اکڑ جاتے ہیں۔زبان دانتوں کے نیچے آ کر کٹ جاتی ہے۔ دماغ میں جو باتیں ہوتی ہیں وہ بھول جاتی ہوں۔ کوئی بات کرتا ہے تو سمجھ میں نہیں آتی، دورے کے بعد سردی لگتی ہے۔
جواب: دوا کے ساتھ ساتھ چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے، وضو بغیر وضو یَا سلامُ کا ورد کرتی رہیں۔ سورج کی تمازت ختم ہونے کے بعد زوال شروع ہوتا ہے تو زمین کے اندر سے ایک گیس خارج ہوتی ہے۔ یہ گیس اس قدر زہریلی ہوتی ہے کہ آدمی کے اوپر اثر انداز ہونے سے قسم قسم کی بیماریاں پیدا کر دیتی ہے۔ بعض اوقات دماغی نظام اس حد تک درہم برہم ہو جاتا ہے کہ دورے پڑنے لگتے ہیں۔ جب کوئی بندہ ذہنی طور پر یکسو ہو کر ظہر کی نماز میں مشغول ہو جاتا ہے تو نماز کی نورانی لہریں اس زہر ناک گیس سے محفوظ رکھتی ہیں۔ آپ ظہر کی نماز میں طویل سجدے کیا کریں یعنی سبحان ربی الاعلیٰ تین مرتبہ کہنے کے بجائے گیارہ مرتبہ کہا کریں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 259 تا 259
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔