منگیتر کی نفرت
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29908
سوال: میرے دونوں کندھوں کی ہڈیاں بہت زیادہ ابھری ہوئی ہیں۔ بائیں کی نسبت دائیں کندھے کی ہڈی زیادہ باہر نکلی ہوئی ہے۔ مہربانی فرما کر آپ مجھے اس کا علاج بتا دیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ میرے چہرے پر چیچک کے داغ ہیں۔ والدین نے میری منگنی بچپن ہی میں کر دی تھی۔ اب میری منگیتر نہ صرف یہ کہ میرے سامنے نہیں آتی بلکہ مجھے دیکھ کر نفرت کرتی ہے او ر منہ پھیر لیتی ہے۔ حالانکہ میں کوئی برا کام بھی نہیں کرتا جس کی وجہ سے نفرت کرتی ہو۔ نفرت کی جو وجہ میری سمجھ میں آتی ہے وہ یہ ہے کہ اس کے مقابلہ میں کم خوبصورت ہوں۔ کوئی علاج بتا دیجئے تا کہ اس کی نفرت محبت میں بدل جائے۔ آپ کو اپنا بزرگ سمجھ کر حال دل لکھ رہا ہوں۔
جواب: سب کاموں سے فارغ ہو کر رات کو سونے سے پہلے اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ ایک سو مرتبہ بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمبِسمِ اللہِ اَلوَاسِعُ جَلَّ جَلَالَہُ پڑھ کر آنکھیں بند کر بیٹھ جائیں اور اپنی منگیتر کا تصور کریں۔ دس منٹ تصور کرنے کے بعد کوئی کام کئے بغیر سو جائیں۔ اس عمل کی مدت چالیس کے اوپر ایک روز ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 258 تا 258
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔