مرض کا علاج شادی
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29904
سوال: مجھے دورے پڑتے ہیں جس کا میرے ماں باپ نے بہت علاج کروایا ہے۔ میری دادی باباؤں کے پاس بھی لے جاتی تھیں۔ ڈاکٹری، ہومیو پیتھی کا بھی علاج کرا چکی ہوں۔ علاج چھ ماہ کا بتایا تھا لیکن ایک سال تک ہوتا رہا۔ اس بیماری کی وجہ سے میں نے تعلیم بھی چھوڑ دی۔ عرصے سے میں گھر میں بیٹھی ہوئی ہوں ، نہ کہیں اکیلی جا سکتی ہوں، نہ کسی پڑوسی کے یہاں جا سکتی ہوں، نہ کسی کے سامنے بیٹھ سکتی ہوں۔ یہ بیماری مجھے 15سال سے ہے۔ جب دورہ پڑتا ہے تو شروع میں مجھے پتہ چلتا ہے لیکن بعد میں کیا ہوتا ہے مجھے کچھ معلوم نہیں ہوتا، گھر والے بتاتے ہیں کہ میں بیہوش ہو جاتی ہوں اور اگر کھڑی ہوئی ہوتی ہوں تو گر جاتی ہوں۔ کل روٹی پکانے کے دوران ایسا ہوا جب میں باورچی خانے میں بیٹھی ہوئی تھی بیٹھے بیٹھے گر گئی اور بیہوش ہو گئی۔ میں کنواری ہوں شروع سے میرا کوئی رشتہ بھی نہیں آیا۔
جواب: آپ ہسٹیریا کی مریضہ ہیں۔ آپ کو چاہئے کہ ماہانہ نظام کی خرابی اور کمی کا علاج کروائیں۔ اس مرض کا علاج ہو جانے کے بعد دورے نہیں پڑیں گے۔ آپ کے لئے یونانی علاج مفید رہے گا۔ ایک علاج یہ بھی ہے کہ آپ کی شادی ہو جائے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 257 تا 258
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔