کلر تھراپی
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29801
سوال: آج سے تقریباً 4سال پہلے میرے دادا نے آنکھ کا آپریشن کروایا تھا۔ آنکھ کا آپریشن تو کامیاب رہا مگر تب سے اب تک وہ کان کے درد کی شدید تکلیف میں مبتلا ہیں ۔درد کی نوعیت کچھ اس قسم کی ہوتی ہے کہ کان میں ٹیس اٹھتی ہے۔ اور پھر یہ ٹیس کنپٹی اور آدھے سر میں پھیل جاتی ہے کچھ کھانے کے لئے منہ تک نہیں کھول سکتے۔ دو تین دن تک ایسا ہوتا ہے پھر خود بخود دو تین دن آرام رہتا ہے۔ شروع میں تو صحت اچھی تھی اس لئے درد برداشت کر لیا، مگر اب بڑھاپے اور کمزوری کے باعث ساری رات جاگ کر گزارتے ہیں۔ اس چار سال کے عرصے میں بے شمار ڈاکٹروں کا علاج ہو چکا ہے۔ علاج کے دوران تکلیف میں کچھ کمی ہوتی ہے مگر تکلیف دوبارہ شروع ہو جاتی ہے۔ اب آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں۔
جواب: رنگ او رروشنی سے علاج کے ذریعہ پر صبح شام نیلی شعاعوں کا پانی اور دونوں وقت کھانے سے قبل نارنجی شعاعوں کا پانی 2, 2اونس ایک ماہ تک پلائیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 243 تا 244
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔