کنجوس سسرال
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29793
سوال: میری کزن میرا رشتہ مانگ رہی ہیں۔ لیکن ان لوگوں سے مجھے سخت نفرت ہے۔ انہو ں نے میری والدہ اور ہم سے اچھا سلوک نہیں کیا۔ وہ بہت زیادہ مطلب پرست ہیں۔ ہمارے گھر والے شروع سے انہیں پسند نہیں کرتے۔ یہی سنتے آئے ہیں کہ بے عقل اور پھوہڑ ہیں۔ بچپن سے ذہنوں میں نفرت ہے۔ اب جبکہ وہ ہمارے گھر آتی ہیں تو ایسی نظروں سے دیکھتی ہیں جیسے لوگ قربانی کا بکرا دیکھتے ہیں۔ آج کل دولت کی دیوی ان پر فریفتہ ہے اور میرے والدین ان کی دولت پر ریجھ رہے ہیں۔ لڑکا بس یونہی سا ہے۔ خیر، جیسا بھی ہو مجھے ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ میرا دل چاہتا ہے میری شادی کسی غریب انسان سے ہو جائے مگر یہاں نہ ہو۔ خدا نہ کرے اگر ایسا ہو گیا تو میں تباہ ہو جاؤں گی۔ وہ لوگ بے حد کنجوس بھی ہیں۔
جواب: تین سو مرتبہ
وَاَلْقَتْ مَافِیْھَا وَتَخَلَّتْ
پڑھ کر دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی دعا قبول کریں گے، انشاء اللہ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 242 تا 242
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔