عملیات کا شوق
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29725
سوال: مجھے عملیات وغیرہ کا بہت شوق ہے۔ کئی عاملوں سے استفادہ کرنے کی کوشش کی اور کئی عمل کئے لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔ شاید عامل لوگ بخل سے کام لیتے ہیں اور صحیح عمل نہیں بتاتے، ساری محنت اکارت ہو جاتی ہے۔ آپ مجھے ہمزاد اور موکلوں کو تابع کرنے کا عمل بتا دیں۔ نیز موکلوں کو قابو کرنے کی کیا ترکیب ہے؟
جواب: آپ کا شوق اپنی جگہ لیکن پہلے یہ بتائیں کہ آپ یہ سب کچھ کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ محض شوق کی بنیاد پر ا س طرح کے عمل کو پڑھنا یا کرنا اور ہمزاد، موکل کو اپنے قابو اور تابع کرنے کی کوشش کرنا آپ کے لئے کامیابی کے بجائے بے شمار مشکلات اور مصیبتوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔ میرا آپ جیسے تمام دوستوں کو مشورہ ہے کہ بلاوجہ محض شوق کی بنیاد پر وہ بھی کسی عامل کی نگرانی کے بغیر اس طرح عملیات ہرگز نہ کریں۔ جس سے ہمزاد موکلوں کا قابو میں آ کر تابع ہونا ممکن ہو۔ اس کے بجائے ایسے کاموں اور ایسے مشاغل کی طرف توجہ دیں جو آپ کے لئے مسرت اور خوشگوار کامیابی کا باعث ہو۔ ہمزاد اور موکل اللہ کی مخلوق ہے۔ خواہ مخواہ کسی کی آزادی کو سلب کر کے غلام بنا لینا بڑا جرم ہے۔ فرض کیجئے اگر کوئی صاحب آپ کی آزاد زندگی کے آزاد خیالات و تصورات اور اعمال کو آپ سے چھین کر آپ کو اپنا غلام بنالیں۔ یا اس کی کوشش کریں تو اس وقت آپ کی رائے اور آپ کا عمل اس شخص کے بارے میں کیا ہو گا؟ اسی بات کو اپنے ذہن میں رکھیں اور بلاوجہ اس طرح کے عملیات سے خود کو باز رکھیں۔ یہی آپ کے حق میں بہتر ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 233 تا 234
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔