سر کے بال گر رہے ہیں
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29416
سوال: میری عمر سولہ سال ہے اور میرے سر کے بال خشک ہو کر گرنے شروع ہو گئے ہیں۔ ہاتھ لگاؤ تو ٹوٹ جاتے ہیں۔ تیل بھی کافی لگایا لیکن کوئی اثر نہیں ہوا۔ برائے مہربانی کوئی ایسا وظیفہ یا آزمودہ نسخہ بتائیں جس سے میرے سر کے بال دوبارہ ملائم اور مضبوط ہو جائیں۔
جواب: صاف شفاف سفید رنگ کے پکے شیشے کی ایک بڑی بوتل لے کر اس کے اوپر نیلے رنگ کا ٹرانسپیرنٹ کاغذ اس طرح چپکا دیں کہ بوتل اوپر نیچے اور اطراف سے کاغذ کے اندر آ جائے۔ اب تو اس بوتل میں ایک چوتھائی اوپری حصہ خالی چھوڑ کر خالص تلوں کا تیل بھر دیں۔ اور بوتل میں گیارہ عدد زرد رنگ چنبیلی کے پھول ڈال دیں۔ مضبوط کارک لگا کر دھوپ میں ایسی جگہ رکھ دیں جہاں سارا دن دھوپ رہتی ہو۔ شام کے وقت بوتل اٹھا کر کمرہ میں لکڑی کے اسٹول پر یا لکڑی کی کرسی پر رکھ دیں۔ صبح پھر دھوپ میں رکھیں۔ یہی معمول چالیس روز تک برقرار رکھیں۔ چالیس دن پورے ہونے کے بعد رات کو سوتے وقت اس تیل کو سر میں خوب اچھی طرح جذب کریں۔ بال گھنے اور چمک دار ہو جائیں گے اور ٹوٹنا بھی بند ہو جائیں گے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 196 تا 196
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔