رشتہ کی تلاش
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29314
سوال: ہم چار بہنیں ہیں اور جوان ہیں۔ ہمارا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے۔ باپ اور بھائی جو کما کر لاتے ہیں سب کا سب مہنگائی کی بھینٹ چڑھ جاتا ہے اور پیسے کے بغیر کوئی لڑکی نہیں لیتا۔ ہم آج پانچ چھ سال سے بڑی بہن کے لئے رشتہ تلاش کر رہے ہیں لیکن کامیابی نہیں ہوتی۔ میرے والدین بہت پریشان ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس فرض سے جلد سبکدوش ہو جائیں۔ آپ اللہ تعالیٰ سے ہماری پریشانی دور ہونے کے لئے دعا کریں اور ایسا وظیفہ بتائیں کہ جس کی برکت سے ہمارا یہ مسئلہ حل ہو جائے۔ یقین ہے اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعے سے ہماری مشکلات دور فرما دیں گے۔ آمین!
جواب: ہر نماز کے بعد سو مرتبہ اِنَّ اللّهَ يَرْزُقُ مَن يَشَاء بِغَيْرِ حِسَابٍ (سورۂ آل عمران آیت37 ) پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ تین بار چہرے پر پھیر کر دعا کیا کریں۔ انشاء اللہ معاشی حالات درست ہو جائیں گے اور پھر بقول آپ کے پیسہ آئے گا تو شادی ہو جائے گی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 180 تا 180
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔