رنگ و نور کا شہر
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29302
سوال: میں تین ماہ سے مراقبہ کی مشق کر رہا ہوں اور اس دوران میرے اندر کافی تبدیلی آ گئی ہے اور میں بہت سے عجیب و غریب واقعات سے گزرا ہوں۔ شروع شروع میں تو خیالات کی یلغار کا سامنا کرنا پڑا۔ جوں ہی مراقبہ کرنے کے لئے آنکھیں بند کرتا۔ فضول اور لا یعنی خیالات کی رو حملہ کر دیتی لیکن رفتہ رفتہ خیالات کا زور ٹوٹ گیا اور بتدریج یکسوئی پیدا ہوتی گئی۔ اب جب مراقبہ کرتا تو کبھی کبھی یوں دیکھتا کہ میرے خیالات فلم کی صورت میں میرے سامنے آتے جا رہے ہیں۔ یعنی جو کچھ ذہن میں آ رہا ہے وہ تصویری شکل میں ہے۔
جواب: بعض اوقات جسم میں کیمیائی تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ یہ ذہن نشین کرنا ضروری ہے کہ کیمیاوی تبدیلیاں یا روشنیوں میں تبدیلیاں ایک ہی بات ہے۔ جسمانی تبدیلیاں کیمیاوی کہلاتی ہیں اور روح میں تبدیلیاں روشنیوں کی تبدیلیاں سمجھی جاتی ہیں۔ بات ایک ہی ہے۔ معنی میں کوئی فرق نہیں صرف طرز بیان کا فرق ہے۔
جب کوئی شخص مراقبہ کرتا ہے یا ماورائی علوم سے متعلق کوئی دوسری مشق کرتا ہے تو کیمیاوی اور روحانی روشنیوں کو خاص تحریکات کی وجہ سے انسان کی سماعت و رائے صوت آوازوں کو سننا شروع کر دیتی ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 178 تا 179
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔