دھوکہ
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29203
سوال: میں پہلی مرتبہ خط لکھنے کی جسارت کر رہی ہوں۔ اللہ کرے کہ یہ خط آپ تک پہنچ جائے۔ میں بہت دکھی اور پریشان حال لڑکی ہوں۔ میرے ساتھ بھی وہی مسئلہ ہے جو کہ آج کل ہر لڑکی کے ساتھ درپیش ہے۔ میری عمر تیس سال ہو گئی ہے۔ شادی نہیں ہوئی۔ میرا رشتہ میرے اپنے ہی خاندان میں طے تھا لیکن عین موقع پر لڑکے نے انکار کر دیا۔ اور جگہ اس کو لڑکی پسند آ گئی۔ اور اس نے شادی کر لی۔ اب وہ اپنی بیوی کے ساتھ خوش ہے، بچے بھی ہیں۔ لیکن اس نے مجھے تو تباہ کر دیا۔ میرے ساتھ میرے والدین کے ساتھ اس نے دھوکہ کیا۔
جواب: رات کو بعد از نماز عشاء اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 313مرتبہ ’’یا وہاب‘‘ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ کثرت سے وضو یا بغیر وضو’’یا حی یا قیوم‘‘ کا ورد کریں۔
ہم اگر مایوس ہو بھی جائیں تب بھی دیر سویر اسی ایک ذات اللہ کی طرف ہاتھ اٹھانا پڑتے ہیں۔ نعوذ باللہ کوئی دوسرا اللہ تو ہے نہیں کہ ایک جگہ سے کام نہیں ہوا۔ دوسرا دروازہ کھٹکھٹا دیں گے۔ دن رات میں جب بھی وقت مل جائے وضو اور بغیر وضو یا حی یا قیوم پڑھا کریں۔ غریبوں کی دستگیری کریں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 171 تا 171
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔