دل میں سوراخ
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29135
سوال: ہماری چھوٹی بہن کی عمر تقریباً 18سال ہے۔ اس کے دل میں پیدائشی سوراخ ہے جب سے پیدا ہوئی ہے علاج ہو رہا ہے لیکن سوراخ بند نہیں ہوا۔ ہم دوا کے ساتھ دعا کے طریقہ پر عمل کرنا چاہتے ہیں۔ کوئی روحانی علاج تجویز فرمائیں اور ساتھ میں محفل مراقبہ میں دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ شفا عطا فرمائیں۔
جواب: اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ گیارہ ہزار بار
فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَى مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَى (سورۂ النجم آیت 10-11)
ایک نشست میں پڑھ کر آدھ سیر خالص شہد پر دم کریں اور یہ شہد صبح شام اور رات کو کھلائیں۔ مقدار چائے کے چمچے کے برابر ہونی چاہئے۔ علاج کی مدت 6ماہ ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 156 تا 156
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔