خشک خارش
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24844
سوال: تمام جسم میں اور سر میں انتہائی خشک کھجلی ہے، گچھے کے گچھے بال بھی گرتے ہیں۔ علاج ایلو پیتھک، ہومیو پیتھک کروا کر تھک چکی ہوں۔ براہ کرم اخبار جنگ کے ذریعہ کوئی مفید نسخہ بتلائیں، مشکور ہوں گی۔ سخت پریشان ہوں۔
جواب: گیارہ دانے عمدہ قسم عناب رات کو گرم پانی میں بھگو دیں۔ صبح عناب نچوڑ کر پھوک پھینک دیں اور نیم گرم پانی پی لیں۔ بدن اور سر پر خالص سرسوں کا تیل مل کر دھوپ میں بیٹھ جائیں تا کہ پسینہ آ جائے نیم کے پتوں کے پانی سے تین گھنٹے کے بعد غسل کریں۔ کھانوں میں گرم مصالحہ، سرخ مرچ، زیادہ نمک اور ہر قسم کے گوشت سے پرہیز کریں۔ گوشت میں انڈا بھی شامل ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 152 تا 153
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔