حسد
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24744
سوال: ہم سب اپنے بہنوئی کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔ انہوں نے ہم سب کا جینا حرام کر دیا ہے۔ جھوٹ بولنا اور غیبت کرنا ان کی عادتیں ہیں۔ بہت گندے رہتے ہیں۔ میکے اور سسرال میں ہر کسی سے ان کی لڑائی رہتی ہے۔ بدنظر بھی ہیں۔ بہت فضول خرچ اور بداندیش آدمی ہیں۔ حاسد بھی ہیں، قرض لے کر کبھی واپس نہیں کرتے۔ واپس مانگا جائے تو لڑنے لگتے ہیں۔ خدارا آپ مجھے پڑھنے کے لئے کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جس سے ہمارے بہنوئی راہ راست پر آ جائیں۔
جواب: اللہ تعالیٰ نے سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے فرمایا ہے کہ تمہیں داروغہ بنا کر نہیں بھیجا گیا۔ آپ بھی خواہ مخواہ بہنوئی کی اصلاح کا بیڑہ نہ اٹھائیں۔ اپنی توجہ اپنی اصلاح کی طرف مبذول کریں۔ بہنوئی خود اپنے اعمال کے ذمہ دار ہیں۔ البتہ ان کی بیگم اگر اپنے شوہر کی اصلاح کرنا چاہتی ہیں تو وہ رات کو سوتے وقت اول آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ 41 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر بات کئے بغیر بستر میں چلی جائیں اور اپنے شوہر کاتصور کرتے کرتے سو جائیں۔اس عمل کی مدت نوے دن ہے۔ ناغہ کے دن شمار کر کے بعد میں پورے کر لیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 137 تا 138
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔