چاند گرہن
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24704
سوال: میرے بائیں پاؤں کی پنڈلی دائیں پاؤں کی نسبت بہت پتلی ہے۔ والدہ مرحومہ کے کہنے کے مطابق جب میں چھوٹا تھا تو چاند گرہن میں آ گیا تھا۔ جس کی وجہ سے یہ نقص پیدا ہو گیا۔ میں نے کراچی کے ایک ماہر ڈاکٹر کو دکھایا۔ انہوں نے دیکھنے کے بعد کہا کہ پاؤں کے عضلات کمزور رہ جانے کی وجہ سے یہ نقص پیدا ہو گیا ہے۔ لیکن علاج سے بھی کوئی فرق نہیں ہوا۔
جواب: کالے تلوں کا تیل اپنے سامنے نکلوائیں۔ تیل کی مقدار کم سے کم آدھ سیر ہونی چاہئے۔ کُلُّ شَیئً یَرْجِعُ اِلیٰ اَصْلِیہِ 11ہزار مرتبہ پڑھ کر اس تیل پر دم کریں اور تیل کو کسی بوتل میں محفوظ کر دیں۔ بوتل پر کارک لگا کر دکھیں۔ مندرجہ بالا آیت روزانہ ایک نشست میں ایک ہزار بار پڑھنا ضروری ہے۔ جب نشست ختم کریں تو کارک کھول کر بوتل میں دم کر دیں اور کارک لگا دیں۔ روٹی پر چپڑ کر کھائیں اور یہ تیل 3ماشہ روزانہ ہلکے ہاتھ سے متاثرہ عضلات پر مالش کریں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 128 تا 128
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔