جہیز کا مسئلہ
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24629
سوال: جس وقت میرے والد پر فالج کا حملہ ہوا اس وقت لوگوں نے میری والدہ کو یہ کہہ کر پریشان کر دیا کہ چھ بیٹیوں کی شادیاں کس طرح ہونگی۔ اس کے بعد ہمار اکاروبار بند ہو گیا اور حالات بگڑنا شروع ہو گئے، ظاہر ہے کہ ہم لوگوں کی توقعات کے مطابق جہیز نہیں دے سکتے تھے، اس لیے رشتہ داروں نے ہمیں قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ ان حالات نے میری امی کو اور پریشان کر دیا۔ ہمارے لئے دو چار رشتے بھی آئے ۔ لوگ بڑے خلوص سے کئی کئی دفعہ آئے اور ہمیں بھی مدعو کیا مگر ہر مرتبہ پہلے ہی کوئی نہ کوئی رکاوٹ حائل ہو گئی۔ خدا بہتر جانتا ہے کہ کیا ہو جاتا ہے اب جوں جوں ہم لوگوں کی عمریں گزرتی جا رہی ہیں والدہ کی پریشانی بڑھتی جا رہی ہے۔ وہ اسی وجہ سے بیمار رہنے لگی ہیں۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے میرے والدین کو توفیق دی کہ انہوں نے ہمیں اعلیٰ تعلیم دلوائی مگر جب لوگ میری امی کو کسی بھی تقریب میں طعنے دیتے ہیں کہ اس نے اپنی بیٹیاں گھر بٹھائی ہوئی ہیں تو امی صدمے سے نڈھال ہو جاتی ہیں۔
جواب: رات کو سونے سے پہلے ہر بہن الگ الگ 41بار سورۃ اخلاص پڑھ کر دعا کرے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 126 تا 127
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔