جسم اچھل اچھل جاتا ہے
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24617
سوال: تین سال سے اس مرض میں مبتلا ہوں کہ جب رات کو سوتا ہوں تو تھوڑی دیر بعد میرے پاؤں سے لے کر سر تک کبھی سر سے سینہ تک کوئی نادیدہ چیز مجھے دباتی ہے۔ اس وقت مجھ میں بستر پر ہلنے کی یا آواز نکالنے کی طاقت بھی نہیں رہتی اور یہ صورت ایک دو منٹ سے دو تین منٹ تک رہتی ہے۔ کبھی کبھی ایک رات میں تین چار مرتبہ بھی ایسا ہوتا ہے۔ دبانے کے وقت تو کوئی چیز یا صورت نظر نہیں آتی البتہ ایک آواز سننے میں آتی ہے۔ اگرچہ اس وقت بیہوش ہوتا ہوں پھر بھی کچھ ہوش رہتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اب مجھ پر یہ ہو رہا ہے اس وقت میں دل میں آیۃ الکرسی پڑھتا رہتا ہوں۔ اور جب یہ چھوڑ دیتا ہے تو سارا جسم اچھل جاتا ہے جیسے سخت مصیبت سے آزادی ملی ہو۔ اور جب کبھی اچانک نیند سے بیدار ہو جاتا ہوں تو کمرہ میں ہر چیز انسانی صورت میں نظر آتی ہے۔
جواب: جتنے خلیے دماغ میں روٹین کی زندگی گزارنے کے لئے کھلے ہوئے ہوتے ہیں ان سے زیادہ خلیے کھل گئے ہیں۔ اس کا علاج نمک کے استعمال میں کمی اور روزانہ شہد کا استعمال ہے۔ دن میں تین مرتبہ شہد کھایئے اور چند روز کے لئے نمک چھوڑ دیجئے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 122 تا 123
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔