ٹیلی پیتھی

مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)

مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24527

سوال: میں نے کہیں پڑھا تھا کہ ٹیلی پیتھی سیکھنے کے ضمن میں شمع بینی کی کامیابی کے بعد اگر کشف سمعی کی مشق کی جائے تو صاحب مشق کسی کا ذہن پڑھنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ کشف سمعی میں صاحب مشق ذہن میں پھیلی ہوئی ہزاروں آوازوں کو سننے کی کوشش کرتا ہے اور پھر ان میں سے کسی ایک آواز کو اپنے لئے منتخب کر کے اسے سننے کی مہارت حاصل کرتا ہے۔ میں نے آپ کے کالم میں ٹیلی پیتھی کے عنوان سے جو نگارشات پڑھی ہیں۔ ان میں اب تک کشف سمعی کی مشق کا ذکر نہیں پڑھا، آیا اس مشق کا کوئی وجود نہیں یا پھر اس کا ذکر نہ کرنے کی کوئی اور وجہ ہے اس مشق پر آپ اپنے علم کی روشنی میں کچھ تحریر فرما دیں تو عنایت ہو گی۔

جواب: روحانی ڈاک کے کالم میں اب تک ٹیلی پیتھی کے موضوع پر جو کچھ لکھا گیا ہے۔ اس کی حیثیت علمی تھی۔ عملی پہلوؤں پر قلم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ آپ کے سوالات کے جواب میں چند باتیں ٹیلی پیتھی کے سلسلے میں پیش کرنی ضروری ہیں۔

ٹیلی پیتھی کے مروجہ معنی خیالات کا ایک ذہن سے دوسرے ذہن تک کسی مادی وسیلے کے بغیر پہنچا دینا ہے لیکن علم روحانی میں ٹیلی پیتھی کے معانی وسعت رکھتے ہیں۔ روحانیت کی تھیوری میں سارا علم خیال کی کارفرمائی ہے۔ موجودات خیالات کے تانے بانے کے ذریعے ایک دوسرے سے بندھی  ہوئی ہیں اور خیالات ہی ان کی زندگی کو تحریک دیتے ہیں۔

خیالات کو ارادے اور اختیار کے تحت ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کی مہارت حاصل کرنے کے لئے ذہنی یکسوئی اور مرکزیت حاصل کرنا ضروری ہے۔ جب کوئی شخص ذہنی مرکزیت حاصل کر لیتا ہے تو اس کے اندر انتقال خیال کی صلاحیت بھی متحرک ہو جاتی ہے۔ ذہن کو یکسو کرنے کے لئے بہت سے طریقے استعمال کئے جاتے ہیں اور بہت سی مشقیں روبہ عمل لائی جاتی ہیں لیکن کسی کورس کے متعلق یہ نہیں کہا جا سکتا کہ صرف یہی کورس ایسا ہے جس پر عمل کر کے انتقال خیال میں مہارت حاصل کی جا سکتی ہے۔ کیونکہ ہر شاگرد کی ذہنی صلاحیتوں کو سامنے رکھتے ہوئے مشقوں میں ترمیم و تنسیخ و اضافہ ضروری ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیلی پیتھی کی مشقوں کو کالم میں بیان نہیں کیا گیا ہے۔

جہاں تک کشف سمعی کا تعلق ہے تو جیسا کہ ہم ابھی عرض کر چکے ہیں کہ زندگی خیالات کے دوش پر سفر کر رہی ہے۔ خیالات کے اندر حواس کے ٹکڑے جڑے ہوتے ہیں، بصارت ،سماعت ،لمس، شامہ یہ سب خیالات کے اجزاء ہیں۔ آدمی کس خیال کو ان ساری حسوں کی تفصیلی اور توسیعی انداز میں دیکھتا ہے۔ اس بحث کو سامنے رکھتے ہوئے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ خیال خود کو آواز کی صورت میں ڈھال سکتا ہے یا ہم کسی خیال کو آواز کی شکل میں محسوس کر سکتے ہیں۔ ایسا کوئی شخص جس کے اندر ذہنی یکسوئی کی صلاحیت بیدار ہو گئی ہو، خیالات کو آوازوں کی صورت میں سننا چاہتا ہے تو سن سکتا ہے۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 107 تا 108

روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :

انتساب ترتیب و پیشکش 1 - اولاد نہیں ہوتی 2 - الرجی کا علاج 3 - ایک سو پچاس چھینکیں 4 - اداسی 5 - انگلیاں کشش کا ذریعہ 6 - اولاد نرینہ 7 - اولاد نہیں ہوئی 8 - اندرونی بخار 9 - احساس کمتری 10 - استغناء اور کیلوریز 11 - انسانی وولٹیج 12 - ایک لاکھ خواہشات 13 - ایب نارمل زندگی 14 - اجمیر شریف کی حاضری 15 - آوارہ لڑکا 16 - آنکھوں کے سامنے نقطے 17 - آنکھ میں آنسو 18 - آدھے جسم میں درد 19 - آسمان 20 - آنتیں 21 - آپریشن 22 - آٹھ علاج 23 - انا للہ و انا الیہ راجعون 24 - اسلامی لباس کا تصور 25 - آرزو 26 - اندھی محبت 27 - استخارہ 28 - ایک عجیب بیماری 29 - اجتماعی خود کشی 30 - اجتماعی سکون 31 - اُم الصبیان 32 - آوازیں آتی ہیں 33 - اندرونی مریض 34 - ایمان کی روشنی 35 - اقتدار کی جنگ 36 - اولاد 37 - برص کا علاج 38 - برے خیالات 39 - بجلی کے جھٹکے 40 - بیوہ عورت 41 - بچپن کا خواب 42 - بیٹی نہیں بیٹا 43 - بے وفا شوہر 44 - بہرے پن کا علاج 45 - بخار 46 - بچوں کی نفسیات 47 - بدعقیدہ 48 - بھوت 49 - بیہوشی 50 - بزدلی کی تصویر 51 - برقی رو کا ہجوم 52 - بارونق چہرہ 53 - بھینگا پن 54 - بڑا سر 55 - بسم اللہ کی زکوٰۃ 56 - بے جوڑ شادی 57 - بال خورے کا علاج 58 - پراگندہ ذہنی 59 - پریشانیوں کا حل 60 - پرانی پیچش 61 - پولیو کا علاج 62 - پڑھنے میں دل نہ لگنا 63 - پر اسرار بیماری 64 - پیٹ کی تکلیف 65 - پسینہ آنا 66 - پیدائشی دماغی معذور 67 - پسند کی شادی 68 - پیلیا 69 - پرانی پیچش 70 - پیر صاحب 71 - پیر وہ نہیں ہوتا جو مرید بنا دیتے ہیں 72 - پرابلم 73 - پرکشش چہرہ 74 - پیر سو جاتے ہیں 75 - پچہتر ہزار روپیہ 76 - ترقی نہیں ہوتی 77 - تقدیر 78 - تیسری آنکھ 79 - تصور شیخ 80 - تخلیقی فارمولے 81 - تنہائی کا احساس 82 - ٹائی فائیڈ کے اثرات 83 - ٹیڑھا منہ 84 - ٹانگیں کپکپاتی ہیں 85 - ٹیلی پیتھی 86 - ٹیوشن 87 - ٹانگیں کمزور ہیں 88 - ٹونسلز 89 - ٹرانس پیرنٹ 90 - جادو کا توڑ(۱) 91 - جوڑوں کادرد 92 - جسم میں کرنٹ لگنا 93 - جادو کا توڑ(۲) 94 - جسم چھوٹا سر بڑا 95 - جلد بازی 96 - جسم میں آگ 97 - جنسی مسائل 98 - جادو ختم کرنے کیلئے 99 - جگر کا متاثر ہونا 100 - جسم اچھل اچھل جاتا ہے 101 - جن 102 - جھنجلاہٹ کیسے دور ہو 103 - جہیز کا مسئلہ 104 - چوکور کاغذ 105 - چمگاڈر 106 - چاند گرہن 107 - چہرے پر دانے 108 - چہرے پر چھائیاں 109 - چھپکلی کا خوف 110 - چھوٹی بیگم 111 - چہرے پر بال 112 - حضرت خضرؑ سے ملاقات 113 - حسد کی عادت 114 - حروف مقطعات 115 - حالات کی ستم ظریفی 116 - حسد 117 - حسب منشاء شادی کیلئے 118 - حقیقت آگاہی 119 - خوف 120 - خود سے باتیں کرنا 121 - خون کی بوند 122 - خوفناک شکلیں نظر آتی ہیں 123 - خیالی پلاؤ 124 - خون میں کمزوری 125 - خود ترغیبی 126 - خود غرضی 127 - خون کی کلیاں(۱) 128 - خالہ کی روح 129 - خلفشار 130 - خون کی الٹیاں(۲) 131 - خشکی کا علاج 132 - خشک خارش 133 - خواب اور ہماری زندگی 134 - دماغی خلئے اور پیدائش 135 - دل میں سوراخ 136 - دنیا بیزاری 137 - دماغی امراض 138 - دماغ کے اوپر خول چڑھ گیا ہے 139 - دستخط کیجئے اور مسئلہ حل 140 - دوپٹہ میں جوئیں 141 - دل میں درد 142 - دمہ 143 - دریا اور سبزہ زار 144 - دواؤں کا ری ایکشن 145 - دوائیں 146 - دماغ کے اعصاب 147 - دانت پیسنا 148 - دوسری شادی 149 - دماغی توازن 150 - دکھی لڑکی 151 - درخت بولتے ہیں 152 - دھوکہ 153 - ڈراؤنے خواب 154 - ذہنی سکون 155 - ذہنی مریضہ 156 - ذہنی الجھنیں 157 - ذہنی مریض 158 - روح سے ملاقات 159 - رنگ و نور کا شہر 160 - روح کا الارم 161 - روحانی غذا 162 - رشتہ کی تلاش 163 - روشن مستقبل 164 - روح اور اسلام 165 - رات بھر روتی ہوں 166 - زنانی آواز 167 - زندگی کا ساتھی 168 - زبان ساتھ نہیں دیتی 169 - زبان کھل جائے گی 170 - سکون کی تلاش 171 - سر اور معدہ 172 - سوتے میں پیشاب نکل جاتا ہے 173 - سایہ 174 - سیپ کی پوٹلی 175 - سر کے بال گر رہے ہیں 176 - سانس کی بیماری 177 - سینے میں درد 178 - سانس رک جاتا ہے 179 - سانولا رنگ 180 - سردی میں پسینہ 181 - سوچ میں ڈوبے رہنا 182 - سیاہ رنگ چہرہ 183 - سائیکالوجی 184 - سیلاب اور سیمنٹ 185 - سکون 186 - سیرت طیبہؐ 187 - شادی کے مسائل 188 - شادی 189 - شوہر لندن میں ہیں 190 - شباب آمیز کہانیاں 191 - شوہر شکل نہیں دیکھتا 192 - شفا ء دینا اللہ کا کام ہے 193 - شیطانی وسوسے 194 - شادی اور شرم 195 - شوہر کا مزاج 196 - شوہر نے آنکھیں بدل لیں 197 - شکی شوہر 198 - شادی روکنے کیلئے 199 - شوہر کی محبت 200 - شریعت اور طریقت 201 - شجر ممنوعہ کی روحانی تفسیر 202 - شکوہ 203 - ضدی بچہ 204 - طلبہ متوجہ ہوں 205 - طلسمی سانپ 206 - عقیدہ کی خرابی 207 - عشق کا سمندر 208 - علوم اور صلاحیت 209 - علاج کی ضرورت نہیں ہے 210 - عملیات کا شوق 211 - غلطی کا اعتراف 212 - فریج میں رکھا ہوا کھانا 213 - فحش خیالات 214 - فالج 215 - قلب کی سیاہی 216 - قوت ارادی 217 - قبض اور گیس 218 - قرض 219 - کر بھلا ہو بھلا 220 - کنجوس سسرال 221 - کرایہ دار 222 - کلر تھراپی 223 - کشف القبور 224 - کثرت اولاد سے پریشانی 225 - کانوں میں سیٹیاں 226 - گھر کا فساد 227 - گوشت 228 - گردوں میں پتھری 229 - گیس کا مرض 230 - لانبے بال 231 - لکنت 232 - لنگڑی کا درد 233 - ملازمت میں ترقی 234 - مستقل خارش 235 - مالی پریشانیاں 236 - مردے نظر آنا 237 - موت کے خوف سے نجات 238 - مراقبہ کی شرائط 239 - مرض کا علاج شادی 240 - منگیتر کی نفرت 241 - موت کا خیال 242 - نیند میں جھٹکے لگنا 243 - نفسیاتی بیماری 244 - نماز پڑھنے کو دل نہیں چاہتا 245 - نعمت یا زحمت 246 - نیند نہیں آتی 247 - وظیفہ کی رجعت 248 - وٹّہ سٹّہ کی شادی 249 - ہرجائی شوہر 250 - ہڈیوں کی بیماری 251 - ہمزاد اور جنات 252 - ہاتھ لگائے کھجلی ہوتی ہے 253 - ہیروئن 254 - ہڈیوں کا پنجر 255 - ہمنوا دل 256 - ہونٹوں پر داغ 257 - یہ مست اور ملنگ بندے
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)