پیر سو جاتے ہیں
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24414
سوال: میرے پیٹ میں ہر وقت بے چینی رہتی ہے ، گڑ گڑ کی آوازیں آتی رہتی ہیں، بیٹھتا ہوں تو پیٹ اندر کو جاتا ہے، زیادہ دیر بیٹھ نہیں سکتا اگر زیادہ دیر بیٹھنے کی کوشش کرتا ہوں تو پاؤں میں درد ہونے لگتا ہے اور پاؤں سو جاتے ہیں اور کبھی کبھی اچانک سینے میں کمر میں یا پھر پسلیوں میں درد ہونے لگتا ہے۔ پیٹ میں کبھی ہوا بھر جاتی ہے اور پیٹ سخت ہو جاتا ہے اور پھر کچھ دیر بعد نرم ہو جاتا ہے۔ نیند نہیں آتی، ساری رات جاگ کر آنکھوں میں گزارتا ہوں۔ ڈر بہت لگتا ہے سب گھرو الے ہونے کے باوجود بھی ڈر لگتا ہے۔ اگر رات کو کسی چیز کے گرنے کی آواز آئے تو دل ایک دم دھڑکنے لگتا ہے۔گلے میں خشکی رہتی ہے۔ کسی سے بات کرنے کو دل نہیں چاہتا، زیادہ تر خاموش اور اداس رہتا ہوں۔
جواب: یہ سب حبس ریاح کی علامات ہیں۔ زرد شعاعوں کا پانی 2-2اونس دونوں وقت کھانے سے پہلے پئیں۔ جب کوئی مشروب، پانی ، چائے، شربت، دودھ، کوک وغیرہ پئیں بسم اللہ کے ساتھ 9بار رِیَاحِیْنَ مَاءِِ پڑھ کر دم کر کے پئیں۔ کھانوں میں چکنائی بڑا گوشت انڈے اور زیادہ مصالحہ دار غذاؤں سے پرہیز کریں۔ مقامی طور پر کسی یونانی دواخانہ سے گیس کا باقاعدہ یونانی علاج کرائیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 92 تا 93
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔