پیلیا
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24390
سوال: بچے کی پیدائش کے تین دن بعد اس کو پیلیا ہوا۔ 6دن کا تھا جب ہم اسے سپیشلسٹ ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے تو اس نے خون کی کمی بتائی، جس کے بعد اس نے یرقان کے علاج کے ساتھ خون کی بوتل کا چوتھائی حصہ دو دفعہ دیا۔ ایک ہفتہ ہسپتال میں رکھ کر ایک ہفتے بعد دکھانے کے لئے کہا۔ لیکن جب ہفتے بعد ہم دکھانے کے لئے گئے تو بچے کی حالت بہت زیادہ خراب ہو گئی تھی۔ دوران خون بڑھ گیا تھا۔ اور بچے کو جھٹکے لگنے لگے تھے۔ 20دن کا تھا جب ڈاکٹروں کے زیر علاج بیہوش ہو گیا اور تقریباً 17,16دن بیہوش رہا۔ بیہوشی ہی میں بعض اوقات عجیب و غریب آوازیں نکالتا۔ سانس رک جاتا یعنی سانس کی رفتار بہت سست ہو کر گلے تک محدود ہو جاتی اور سینے کے اندر بالکل نہ جاتی۔ کئی کئی گھنٹے یہ حالت رہتی بس ایسی ہی تکالیف میں بچے کو خدا نے صحت تو دی۔ لیکن اب ڈاکٹروں کے کہنے کے مطابق دماغ کے اس حصے کی جو جسم کو کنٹرول کرتا ہے۔ تمام نسیں کھنچ گئی ہیں ۔ یرقان کا اثر تمام جسم کے ساتھ دماغ پر بہت گہرا ہوا ہے۔ اب بچہ اوپر کی طرف زیادہ دیکھتا ہے۔ تمام جسم کو اکڑا لیتا ہے کبھی کبھار جسم کو ڈھیلا چھوڑ دیتا ہے۔ آواز کو معمولی سمجھتا ہے۔ تھوڑی سی آواز سے ڈر جاتا ہے۔ آواز کے بغیر بھی اکثر و بیشتر ڈرتا رہتا ہے۔ سر چھوٹا ہے یعنی شدیدبیماری کے بعد ڈاکٹری رپورٹ کے مطابق سر4انچ کا تھا۔ اب ڈھائی سال کی عمر میں بھی اتنا ہی ہے۔ ہاتھ پیر معمولی ہلاتا ہے۔ روتے وقت بہت لمبا سانس کھینچ کر بالکل نیلا ہو جاتا ہے۔ واکرمیں بٹھا دیں تو بیٹھ جاتا ہے۔ ڈاکٹروں کے علاج کے ساتھ ساتھ روحانی علاج بھی ہوتا رہا۔ اللہ کے کلام سے الٹی اور بخار کچھ کم ہوا ہے ورنہ الٹی اور بخار شروع تھا۔ مولوی صاحبان کہتے ہیں کہ اسے باہر کا اثر ہے۔
جواب: سونے کے پترے پر بارہ مرتبہ تین لائنوں میں 9 کا ہندسہ سنار سے کندہ کرائیں۔ سونے کا یہ نقش شدہ پترہ بلور کے پیالہ میں پانی میں عشاء کی اذان کے وقت ڈال دیں۔ رات بھر یہ پترہ ایک پیالی پانی میں بھیگا رہنے دیں۔ صبح پانی میں سے پترہ نکال لیں اور پانی بچے کو صبح اور رات کو پلا دیں۔ یہ عمل تین ماہ تک برقرار رکھیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 83 تا 84
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔