بڑا سر
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24283
سوال: میری بڑی بہن ایک مشکل میں گرفتار ہے اس کے ہاں نو مہینے کی بجائے آٹھویں مہینے کے آخری ہفتہ میں بیٹے کی ولادت ہوئی۔ بچے کی کمر پر ایک زخم اور سر آگے سے کچھ بڑا تھا۔ پھر سر جسم کے مقابلہ میں تیزی سے بڑھنے لگا مگر جسم اتنا ہی رہا جو پیدائش کے وقت تھا۔ کئی جگہ علاج کرایا مگر افاقہ نہیں ہوا۔ حد یہ ہے کہ سر مسلسل بڑھ رہا ہے۔ امید ہے کہ آپ ہمارے اس خط کا جواب جنگ کے توسط سے دیں گے۔
جواب: سورج مکھی کے بیج حسب ضرورت لے کر میدہ کی طرح باریک پیس کر رکھ لیں۔ روزانہ صبح، دوپہر اور رات چوتھائی چمچہ پسا ہوا سفوف دو چمچے پانی میں گھول کر بچے کو پلاتے رہیں۔ دلجمعی اور تسلسل سے یہ علاج جاری رکھیں۔ انشاء اللہ بچے کا سر معمول پر آ جائے گا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 73 تا 73
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔