بھینگا پن
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24279
سوال: میں انجینئرنگ کا طالب علم ہوں، میری دائیں آنکھ میں بھینگا پن ہے جس کی وجہ سے سخت احساس کمتری کا شکار ہوں۔ میر ا بھی دل کرتا ہے کہ میری اپنی ایک شخصیت ہو ، میں بھی کسی کا آئیڈیل بنوں، میرے لئے علاج بتائیں۔
جواب: گھر کے کسی فرد سے کہیں کہ آپ جب سیدھا دیکھ رہے ہوں تو آپ کو آنکھیں بند کرا دیں اور اس آنکھ پر جو بھینگی ہے، اندھیرے میں ہلکی سی پٹی باندھ دیں، پٹی باندھتے وقت یہ تصور ہونا ضروری ہے کہ پٹی باندھنے والا اور مریض دونوں عرش کے نیچے ہیں، پٹی باندھتے وقت یہ بھی خیال رکھنا ضروری ہے کہ نظر سیدھی رہے یعنی آنکھ کی پتلی درمیان میں ہو۔ اکیس روز کے اس عمل سے آپ کی آنکھ کا بھینگا پن دور ہو جائے گا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 72 تا 73
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔