اداسی
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23822
سوال: میں ایک شادی شدہ شخص ہوں اور خدا کا شکر ہے آج تک مجھے کوئی غم یا فکر لاحق نہیں ہوئی۔ اس کے باوجود ہر وقت اداس اور بے چین رہتا ہوں۔ وہم اور وسوسوں کی یلغار رہتی ہے۔ بے مقصد خیالات اور تصورات میں ڈوبا رہتا ہوں۔ ڈر اور خوف کے سائے ذہن پر منڈلاتے رہتے ہیں۔ اس ذہنی حالت کی وجہ سے صحت پر اتنا برا اثر پڑا ہے کہ ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گیا ہوں۔ آپ کوئی ایسا طریقہ تلقین فرما دیں جس سے میں اس گہری دلدل سے باہر نکل آؤں۔
جواب: بالکل تنہائی میں ایک سفید کاغذ لیجئے اور اس کاغذ کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک پورے کاغذ پر ضرب کا نشان (X) بناتے چلے جائیں۔ یہاں تک کہ کاغذ ختم ہو جائے پھر اس کاغذ کو جلا دیجئے۔ یہ آپ کی شکایات کا مکمل علاج ہے۔ 41دن عمل کریں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 22 تا 23
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔