ایک سو پچاس چھینکیں
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23814
سوال: پورے سال ناک سے پانی بہتا ہے اور چھینکیں آتی رہتی ہیں۔ یہ صبح کے وقت شروع ہوتی ہیں اور زوال کے وقت تک تقریباً سو ڈیڑھ سو چھینکیں آ جاتی ہیں۔ سورج ڈھلنے کے ساتھ ساتھ یہ چھینکیں ختم ہو جاتی ہیں۔ ہر وقت جسم تپتا رہتا ہے۔ اٹھتے بیٹھتے لڑکھڑا جاتا ہوں۔ آنکھوں کے سامنے اکثر و بیشتر اندھیرے کا ایک پردہ آ جاتا ہے۔ دماغ سن رہتا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ جسم کھوکھلا ہے۔ خود کو ہوا میں اڑتا ہوا محسوس کرتا ہوں۔ گردن کے پٹھوں اور کمر میں شدید جلن اور درد رہتا ہے۔ حافظہ جواب دے گیا ہے اور سر کے بال تیزی سے جھڑ رہے ہیں۔
جواب: دس سیر کالے چنے لے کر گھر میں صاف کر کے پسوا لیں۔ صبح، دوپہر، شام کھانے سے پہلے اس آٹے کی ایک روٹی پکوا کر کھا لیا کریں۔ کھانے سے پہلے روٹی پر مکھن چپڑ لیا کریں۔ مکھن خالص ہونا چاہئے۔ دس سیر چنوں کا آٹا آپ کے مرض کا مکمل علاج ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 22 تا 22
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔