جادوگر
مکمل کتاب : محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=19430
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی لاٹھی زمین پر پھینک دی وہ اژدھا بن گئی پھر آپ نے ستارے کی طرح چمکتا ہوا ید بیضا دکھایا یہ معجزات دیکھ کر درباری کہنے لگے۔
’’یہ تو بہت بڑا جادوگر ہے، پوری سلطنت سے جادوگروں کو جمع کر کے اس سے مقابلہ کرایا جائے پھر ضرور یہ شکست کھا جائے گا۔‘‘
فرعون نے اسی وقت احکام جاری کر دیئے، مقابلہ کے لئے دربار کو خاص طور پر سجایا گیا۔ ہزاروں قندیلیں روشن کی گئیں، مقابلہ کے وقت حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جادوگروں سے کہا:
’’تم پہل کرو۔‘‘ جادوگروں نے اپنی رسیاں میدان میں ڈالیں تو وہ سانپ بن گئیں اللہ تعالیٰ نے وحی بھیجی۔
’’لا تخف ولاتحزن۔‘‘
اے موسیٰ! خوف نہ کر اور غم نہ کر ہم تیرے ساتھ ہیں۔‘‘
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی لاٹھی زمین پر رکھ دی۔ اس لاٹھی نے اژدھا بن کر سارے سانپوں کو نگل لیا، جادوگر حقیقت حال جان کر ایمان لے آئے۔ فرعون نے غیض و غضب میں دھاڑتے ہوئے کہا:
’’تم سب نے موسیٰ سے مل کر سازش کی ہے تم لوگوں نے میری اجازت کے بغیر موسیٰ کے خدا کو تسلیم کر لیا ہے۔‘‘
فرعون نے ان جادوگروں کے ہاتھ، پیر کٹوا کر پھانسی کر سزا دے دی، فرعون کی سرکشی اورظلم پر اللہ کا عذاب نازل ہوا۔ اللہ نے ان پر جوئیں مسلط کر دیں، کھانے پینے کی چیزوں میں مکھیاں پیدا ہو گئیں، زمین میں جانوروں کو ہلاک کرنے والے کیڑے پیدا ہو گئے غلہ اور اناج میں گھن لگ گیا، پانی میں مینڈکوں کی افزائش نسل ہو گئی اتنے زیادہ مینڈک ہو گئے کہ انہوں نے پانی کو ڈھانپ لیا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 253 تا 254
محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔